رانا شمیم توہین عدالت کیس، ملزمان پر فرد جرم کیلئے 7جنوری کی تاریخ مقرر کردی گئی

تازہ ترین

تازہ ترین

رانا شمیم توہین عدالت کیس، ملزمان پر فرد جرم کیلئے 7جنوری کی تاریخ مقرر کردی گئی
رانا شمیم توہین عدالت کیس، ملزمان پر فرد جرم کیلئے 7جنوری کی تاریخ مقرر کردی گئی

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ (آئی ایچ سی) نے منگل کو سابق چیف جسٹس گلگت بلتستان (جی بی) رانا شمیم اور دیگر کے خلاف توہین عدالت کیس میں فرد جرم عائد کرنے کے لیے 7 جنوری 2022 کی تاریخ مقرر کی ہے۔

چیف جسٹس کے استفسار پر انصارعباسی کاکہنا تھا کہ رانا شمیم سے میری بات اسٹوری شائع ہونے سے پہلے ہوئی تھی، وہ شاید بھول رہے ہیں، میں نے اپنی اسٹوری میں بھی اس بات کی وضاحت کی ہے، میرے پاس ان کا ٹیکسٹ بھی موجود ہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ یہ سنجیدہ معاملہ ہے جس کے نتائج ہیں، اسی لیے اتنے عدالتی معاونین بھی مقرر کیے، یا آپ ثابت کر دیں کہ واقعی کورٹ کمپرومائزڈ تھی۔

اٹارنی جنرل خالد جاوید نے دلائل دیتے ہوئے کہا رانا شمیم بیان حلفی کیس کے تمام ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے،اس کیس میں توہین عدالت کے مرتکب ہوئے، تین دن سے ایک چیز آرہی ہے کہ بیان حلفی کسی کے آفس میں ریکارڈ کرایا گیا مگر حیرت انگیز طور پر اس کی کوئی تردید بھی نہیں آئی۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

چیف جسٹس اطہر من اللہ کا کہنا تھاکہ بتائیں عدالت ان حالات و واقعات میں فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیوں نہ کرے؟ بعد ازاں عدالت نے تمام ملزمان پر 7 جنوری کو فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے سماعت کو ملتوی کردیا۔

Related Posts