کراچی میں نسلہ ٹاور کی تعمیر کے ذمہ داروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، مقدمے کی تفتیش کیلئے چیئرمین اینٹی کرپشن سندھ نے 2 الگ ٹیمیں تشکیل دے دیں۔
تفصیلات کےمطابق نسلہ ٹاور پلان کی منظوری دینے کا مقدمہ ایس بی سی اے افسران اور سوسائٹی انتظامیہ کے خلاف درج کر لیا گیا۔ انوسٹی گیشن پولیس کی ٹیمیں متعلقہ ریکارڈ لینے کیلئے ایس بی سی اے اور سوسائٹی کے دفاتر جا پہنچیں۔
جعلی ہاؤسنگ سوسائٹی کے نام پر اربوں کے فراڈ کا انکشاف
سائٹ سپر ہائی وے پولیس کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے 2دہشتگرد گرفتار
ایس بی سی اے اور سوسائٹی انتظامیہ کے خلاف درج کیے گئے مقدمے میں جعل سازی اور اختیارات سے تجاوز کی دفعات شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سیل ایف آئی آر عدالت میں جمع کرائی جائے گی۔ مقدمہ سپریم کورٹ کے احکامات پر درج کیا گیا۔
دوسری جانب چیئرمین اینٹی کرپشن سندھ نے نسلہ ٹاور کیس میں تحقیقات کیلئے 2 الگ ٹیمیں تشکیل دی ہیں جو نسلہ ٹاور کے اجازت نامے سے لے کر نقشے تک کی گئی بدعنوانی پر انکوائری کرکے ذمہ داروں کا تعین کریں گی۔
ایک کمیٹی کے سربراہ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن جبکہ دوسری کے ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ایسٹ ہوں گے۔ دونوں ٹیمیں 31 دسمبر تک ایس بی سی اے اور متعلقہ حکام سے تمام تر تحقیقات کی رپورٹ مکمل کرکے سپریم کورٹ میں جمع کرائیں گی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








