اپوزیشن کو قومی سلامتی پالیسی کا علم اخبارات سے ہوا، شیری رحمان

تازہ ترین

تازہ ترین

Opposition got to know about national security policy from newspapers: Sherry Rehman

اسلام آباد :پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کے پاس گروی رکھا ہوا ہے۔

پارلیمنٹ کے ایوان بالا کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ حکومت اب پارلیمنٹ کے بجائے براہ راست بین الاقوامی حکام کو جوابدہ ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کو اخبارات کے ذریعے قومی سلامتی پالیسی کا علم ہوا۔ انہوں نے سوال کیا کہ پی ٹی آئی حکومت نے اس پالیسی کو سینیٹ میں بحث کے لیے کیوں نہیں پیش کیا ؟۔

اس سے قبل نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کورونا فنڈ میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھاکہ کورونا فنڈ میں 40 ارب روپے سے زائد ضابطگیوں پر احتسابی ادارے خاموش کیوں ہیں؟۔

مزید پڑھیں:منی بجٹ کی تیاریاں، کون کون سے نئے ٹیکس، عوام پر کتنا بوجھ پڑے گا؟

شیری رحمن نے کہاکہ کورونا فنڈ میں کرپشن کا یہ ابھی ٹریلر ہے، پوری فلم ابھی باقی ہے، کورونا فنڈ عوام کی امانت ہے، تباہی سرکار نے کورونا فنڈ کو بھی نہیں بخشا، ہم کورونا فنڈ میں کرپشن کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ دوسروں کا احتساب کرنے والے شفافیت سے بھاگ رہے ہیں، ابھی حکومت نے آڈٹ کے لئے مکمل اخراجات کی تفصیل نہیں فراہم کی۔

شیری رحمان نے اپنے بیان میں کہاکہ 40 ارب سے زائد ضابطگیوں کا کسی اپوزیشن نے الزام نہیں لگایا، بے ضابطگیوں کی تصدیق آڈیٹر جنرل کی آڈٹ رپورٹ میں ہوئی ہے۔

Related Posts