پرواز کی اجازت نہ ملنے کے باوجود ہندو یاتری پاکستان پہنچ گئے

تازہ ترین

تازہ ترین

پرواز کی اجازت نہ ملنے کے باوجود ہندو یاتری پاکستان پہنچ گئے
پرواز کی اجازت نہ ملنے کے باوجود ہندو یاتری پاکستان پہنچ گئے

لاہور: ہندو یاتریوں کا وفددہلی سے واہگہ کے راستے لاہور پہنچ گیا، ہندو یاتری لاہور سے پی آئی اے کی خصوصی پرواز کے ذریعے پشاور روانہ ہوگئے۔

بھارتی سول ایوی ایشن نے پاکستانی ائیرلائن کو اپنی ائیرلائن کے دباؤ پر پرواز کی اجازت دینے سے انکار کردیا تھا، پی آئی اے نے متبادل انتظامات کے طور پر یاتریوں کو واہگہ کے ذریعے پاکستان منتقل کیا۔

واہگہ پہنچنے پر پی آئی اے کے سی ای او ارشد ملک کی جانب سے ڈسٹرکٹ مینیجر لاہور عبدالمقدم خان نے وفد کا استقبال کیا۔

واہگہ بارڈر پر پاکستان ہندو کونسل کے سرپرست ایم این اے رمیش کمار نے یاتریوں کی قیادت کی جبکہ خصوصی پرواز پر161 یاتری لاہور سے پشاور روانہ ہوگئے۔

یاتریوں نے پی آئی اے کی خدمات کو سراہا اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ائر مارشل ارشد ملک کی خانب سے خصوصی مہمان نوازی کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر سی ای او پی آئی اے کا کہنا تھا کہ پی آئی اے پاکستان میں مذہبی سیاحت کے فروغ کیلئے خصوصی انتظامات کررہا ہے، ائیر مارشل ارشد ملک نے کہا کہ پاکستان میں تمام مذاہب کے ماننے والوں کے مقدس مقامات ہیں جن کی سیاحت کو فروغ دینا ہے اولین ترجیح ہے۔

سی ای او ارشد ملک کے مطابق 2021 میں شمالی علاقہ جات کے آپریشن میں توسیع، ہندو یاتریوں کیلئے خصوصی پروازیں آپریٹ کیں، 2022 میں اس آپریشن میں مزید توسیع کے بعد بیساکھی کیلئے سکھ یاتریوں اور بدھ مت کے ماننے والوں کیلئے بھی پیکج ترتیب دے رہے ہیں

مزید پڑھیں: 2021 کراچی کیلئے کیسا رہا،کون کون سے اہم منصوبے پایہ تکمیل کو پہنچنے؟

انہوں نے کہا کہ پی آئی اے بلاتفریق ہر مذہب کے پیروکاروں کو سہولیات فراہم کرنے میں ہمیشہ پیش پیش رہتی ہے۔

Related Posts