نیو ائیر پارٹی، میرا کے رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

تازہ ترین

تازہ ترین

نیو ائیر پارٹی، میرا کے رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
نیو ائیر پارٹی، میرا کے رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا کے رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں انہیں نیو ائیر پارٹی کے دوران ایک خاتون کے ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے۔

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ میرا نے اپنے رقص کی ویڈیو شیئر کی جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:

عاطف اسلم کے گیت میں سُروں کا امتزاج، اشنا شاہ نے تعریفوں کے پل باندھ دئیے

اداکارہ میرا کا اسکینڈل بنانے پر اصرار، نادیہ خان نے بھید کھول دیا

ویڈیو کے ہمراہ اپنے پیغام میں اداکارہ میرا نے کہا کہ میں اپنے تمام مداحوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں کہ انہوں نے میرے ساتھ نئے سال کی خوشیاں منائیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Meera ????Official page (@meerajeeofficial)

اداکارہ میرا نے کہا کہ میں خواتین کی بھی  تہ دل سے شکر گزار ہوں کہ نیو ائیر پارٹی میں میرا ساتھ دیا۔ ویڈیو کو ہزاروں سوشل میڈیا صارفین نے دیکھ لیا۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل ٹی وی میزبان نادیہ خان نے اداکارہ میرا کے ساتھ ملاقاتوں سے متعلق اہم انکشافات کردیئے، اداکارہ میرا کے علی ظفر کے ساتھ اسکینڈل بنانے پر اصرار سے متعلق بھی راز کھول دیئے۔

اداکارہ نادیہ خان کا فضاء علی کے شو میں شرکت کے موقع پر لیا گیا ایک انٹرویو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں میزبان نے نادیہ خان سے سوال کیا کہ میرا جی سے متعلق کچھ بتائیے جو آپ کے شو کیلئے آئیں۔

گزشتہ برس جولائی میں نادیہ خان سے پوچھا گیا کہ میرا اسٹوڈیو تک نہیں آئیں اور شور شرابہ کرنے کے بعد واپس چلی گئیں۔ فضاء علی کے سوال پر انہوں نے اعتراف کیا  کہ ایسا ہوا تھا لیکن پھر میرا سے صلح ہوگئی تھی۔

Related Posts