بجلی بحران کا ذمہ دار کون؟ حماد اظہر اور مفتاح اسماعیل آمنے سامنے آگئے

تازہ ترین

تازہ ترین

بجلی بحران کا ذمہ دار کون؟ حماد اظہر اور مفتاح اسماعیل آمنے سامنے آگئے
بجلی بحران کا ذمہ دار کون؟ حماد اظہر اور مفتاح اسماعیل آمنے سامنے آگئے

اسلام آباد: موجودہ وفاقی حکومت اور سابق ن لیگی حکومت میں سے کوئی بھی بجلی بحران کی ذمہ داری لینے کو تیار نہ ہوا، سوشل میڈیا پر حماد اظہر اور مفتاح اسماعیل آمنے سامنے آگئے۔ ٹوئٹر پر لفظی جنگ شروع کردی گئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بجلی بحران کی ذمہ داری پی ٹی آئی کے کھاتے میں ڈالتے ہوئے کہا کہ کیا آئی ایم ایف نے پی ٹی آئی کو ایل این جی ٹرمینلز نہ لگانے کا کہا تھا؟

یہ بھی پڑھیں:

وزیر اعظم پاک چین سرمایہ کاری فورم کے اجراء کی تقریب میں شریک 

مہنگائی 21 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، سرکاری رپورٹ میں انکشاف

ٹوئٹر پیغام میں ن لیگی رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا کہ کیا آئی ایم ایف نے حکومت سے سستی ایل این جی نہ خریدنے یا فرنس آئل سے بجلی پیدا کرنے یا ٹی اینڈ ڈی نقصانات میں اضافہ کرنے یا بلوں کی وصولی میں کمی کرنے کیلئے کہا تھا؟

سابق وزیر خزانہ نے پی ٹی آئی کو توانائی بحران کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ کیا آئی ایم ایف نے حکومت کو میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی کرنے کو کہا تھا۔ تحریکِ انصاف کی نااہلی ہی آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن کی وجہ ہے۔

دوسری جانب وزیرِ توانائی بھی خاموش نہ رہ سکے۔ حماد اظہر نے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ آپ کی اطلاع کیلئے عرض ہے کہ آج کل فیول ایڈجسٹمنٹ آپ کے لگائے گئے درآمدی ایل این جی اور درآمدی کوئلے کے بجلی گھروں کے ایندھن کی وجہ سے ہی لگ رہی ہے۔

وفاقی وزیرِ توانائی نے کہا کہ امپورٹڈ ایل این جی اور کوئلے کے بجلی گھروں کی وجہ سے فیول ایڈجسمنٹ کی ادائیگی کرنی پڑتی ہے۔ پورے ملک کی بجلی آپ کی حکومت درآمد شدہ ایندھن پر چھوڑ گئی۔ آج کل عالمی منڈی میں ان کی قیمتیں زیادہ ہیں۔ 

Related Posts