سعودی عرب میں ماسک نہ پہننے پر بھاری جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ

تازہ ترین

تازہ ترین

سعودی عرب میں ماسک نہ پہننے پر بھاری جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ
سعودی عرب میں ماسک نہ پہننے پر بھاری جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ

کراچی: سعودی حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے جرمانے میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق بغیر عوام میں ماسک کے نظر آنے والوں پر ایک ہزار سعودی ریال جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ جو پاکستانی کرنسی کے مطابق پچاس ہزار روپے بنتے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق ماسک کی نہ پہننے کی بار بار خلاف ورزی زیادہ نقصان دہ ہو گی۔ جبکہ دوسری بار ماسک نہ پہننے پر 100,000 ریال تک جرمانہ ہو سکتا ہے۔

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق ملک بھر میں تمام بند اور کھلی جگہوں پر ماسک پہننا اور سماجی فاصلے کے ایس او پیز پر عمل کرنا ضروری ہے۔

وزارت کے فیصلے کے بعد حرمین شریفین سمیت تمام تجارتی اداروں میں ماسک اور سماجی فاصلے کی پابندی کا نفاذ شروع کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا کے 708نئے کیسز رپورٹ، 2مزید شہری جاں بحق

سعودی عرب میں کورونا وائرس کی تیسری لہر شروع ہو گئی ہے۔ کل، ایک دن میں 1024 کورونا کے کیسز رپورٹ ہوئے۔ جبکہ ملک میں مکمل کیسز کی تعداد 558,000 سے تجاوز کر گئی ہے۔

Related Posts