بھارت میں ملالہ اور شبانہ اعظمی سمیت 100 مسلمان خواتین نیلامی کیلئے پیش

تازہ ترین

تازہ ترین

Over 100 Indian Muslim women put up for auction on app

نئی دلی: بھارت میں مسلمانوں سے نفرت میں مزید اضافہ ، انتہاپسندوں نے بھارتی ایپ پر ملالہ یوسفزئی سمیت 100 مسلم خواتین کونیلامی کیلئے پیش کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ’’ بْلّی بائی ‘‘ نامی بھارتی ایپ پر 100 سے زائد مسلمان خواتین کی تصاویر اپ لوڈ کی گئیں، جن میں پاکستان سماجی کارکن و نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی، مشہور اداکارہ شبانہ اعظمی دہلی ہائی کورٹ کے ایک موجودہ جج کی اہلیہ، متعدد صحافی، کارکنوں اور سیاست دان بھی شامل ہیں ۔

اس ایپ پر آن لائن نیلامی میں مقبوضہ کشمیر کی مسلمان خاتون صحافی قرات العین رہبر کی تصویر بھی اپ لوڈ کی گئی تھی،یہاں تک کہ لاپتہ طالب علم نجیب احمد کی 65 سالہ والدہ فاطمہ نفیس بھی اس فہرست میں شامل تھیں۔

مزید پڑھیں:ریحام خان پر حملہ، نامعلوم افراد نے گاڑی پر گولیاں برسادیں

واضح رہے کہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی مسلسل کارروائیوں میں سال 2021 کے دوران 5 خواتین سمیت 210 بے گناہ کشمیریوں کو شہید کیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے ریسرچ سیکشن کی طرف سے ہفتہ کو جاری کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق شہید ہونے والوں میں سے 65 افرادکو فرضی مقابلوں یا زیرحراست قتل کیا گیا۔ فوجیوں کے ہاتھوں ان شہادتوں کے نتیجے میں 16 خواتین بیوہ اور 44 بچے یتیم ہو گئے۔

Related Posts