کراچی :تنظیم الاعوان سندھ کے صدرپولیٹیکل ونگ زاہد اعوان نے کہا ہے کہ ملک کو غذائی قلت کا سامنا ہے، پنجاب، سندھ اور دیگر صوبوں میں کسان کو بلیک پر بھی کھاد نہیں مل رہی ،عوام گیس کے بعد غذائی بحران کیلئے تیار رہیں۔
ملک میں کھاد کی قلت اور بلیک مارکیٹنگ کے حوالےسے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے زاہد اعوان نے کہا ہے کہ کسانوں کوعلی الصباح کھاد کے حصول کے لیے قطار لگاتے ہیں، کھاد کی بلیک مارکیٹنگ بھی عروج پر پہنچ گئی،کسان گندم کی فصل لگانے کی خاطر کھاد لینے کے لیے لمبی قطاروں میں لگنے پر مجبور ہیں۔
طویل انتظار کے بعد یا تو ان کی باری ہی نہیں آتی، اگر باری آ بھی جائےتو 10 کے بجائے صرف 2 بوری کھاد ملتی ہے۔ کھادوں کو بلیک کرکے زائد قیمت پر فروخت کیا جارہا ہے۔ زاہد اعوان کا کہنا ہے کہ حکومت ملک کو گیس بحران، تاریخی مہنگائی کے بعد غذائی قلت کا تحفہ بھی دینے جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں:صحت انصاف کارڈ، عوام کیلئے سہولت یا نیا ڈرامہ ؟
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








