پاکستانی ائیر لائنز یورپ، برطانیہ اور امریکا کی پروازوں کیلئے آزاد، پابندیاں ختم

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستانی ائیر لائنز یورپ، برطانیہ اور امریکا کی پروازوں کیلئے آزاد، پابندیاں ختم
پاکستانی ائیر لائنز یورپ، برطانیہ اور امریکا کی پروازوں کیلئے آزاد، پابندیاں ختم

اسلام آباد: پاکستانی ائیر لائنز پر یورپ، امریکا اور برطانیہ سمیت دیگر ممالک کی پروازوں کیلئے عائد کی گئی پابندیاں ختم کردی گئی ہیں۔ ہوا بازی کی عالمی تنظیم آئی سی اے او (اکاؤ) نے پابندیوں کے اختتام کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اکاؤ نے ڈی جی، سول ایوی ایشن پاکستان کو خط لکھ دیا جس کے مندرجات کے تحت قومی ائیر لائن (پی آئی اے) سمیت پاکستان کی تمام ائیر لائنز امریکا، برطانیہ اور یورپی ممالک کیلئے اڑان بھر سکیں گی۔ 

 

پاکستانی ایئر لائنز پر سے یورپ، برطانیہ، امریکا کیلئے عائد پابندیاں ختم

بین الاقوامی تنظیم ہوابازی (اکاؤ) نے سول ایوی ایشن اتھارٹی پر پائلٹس کو لائسنس جاری کرنے پر عائد کی گئی پابندی بھی ہٹا لی۔ سیفٹی اعتراضات واپس لے لیے گئے جس سے ہوا بازی کے شعبے کو فروغ ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

اسٹیٹ بینک نے بینکاری کے اعدادوشمار پر سہ ماہی کمپینڈیم جاری کر دیا

اکاؤ نے پائلٹس کو لائسنس کے اجراء اور مسافروں کی حفاظت کیلئے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تمام پاکستانی ائیر لائنز کو یورپی ممالک پروازوں کی اجازت دے دی۔

اس حوالے سے ڈی جی سول ایوی ایشن خاقان مرتضیٰ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہوا بازی کے شعبے میں پاکستان کی یہ کامیابی تاریخی سنگِ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ حکام نے کامیابی کیلئے ریگولیٹری ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔

قبل ازیں بین الاقوامی ہوا بازی تنظیم (اکاؤ) نے گزشتہ برس کے اواخر میں سی اے اے کا مکمل آڈٹ کیا جس کے دوران 72 اعشاریہ 77 فیصد کی رینکنگ دیتے ہوئے پابندیاں ہٹانے کا عندیہ دے دیا گیا تھا جس پر فیصلہ آج سامنے آیا۔ 

Related Posts