بیوہ کی کہانی، ڈرامہ سیریل دوبارہ نے معاشرے کی دُکھتی رگ پر ہاتھ رکھ دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

بیوہ کی کہانی، ڈرامہ سیریل دوبارہ نے معاشرے کی دُکھتی رگ پر ہاتھ رکھ دیا
بیوہ کی کہانی، ڈرامہ سیریل دوبارہ نے معاشرے کی دُکھتی رگ پر ہاتھ رکھ دیا

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی اور اداکار بلال عباس کے ٹی وی سیریل دوبارہ نے معاشرے کے حساس پہلوؤں کو چھوتے ہوئے ایک بیوہ کی کہانی بیان کی ہے جس کا شاندار پلاٹ ناظرین کو مسحور کر رہا ہے۔

ساس بہو کی فرسودہ لڑائیوں میں الجھے ہوئے بہت سے ٹی وی سیریلز کی بھیڑ میں ڈرامہ سیریل دوبارہ ایک بیوہ عورت کی کہانی پر مبنی ہے جو اپنے دیرینہ خوابوں کو تعبیر دینے کیلئے جدوجہد میں مصروف نظر آتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

اومی کرون تقسیمِ اعزازات کی تقریب نگل گیا، گریمی ایوارڈز مؤخر

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ڈرامہ سازوں نے معاشرے کے حساس ترین موضوعات پر کردار نگاری سے بعض فکر انگیز مسائل کے حل کی دعوت دی ہے جن کے متعلق بات کرنا کوئی پسندیدہ عمل نہیں سمجھا جاتا۔

بنیادی طور پر ڈرامہ سیریل دوبارہ میں اچھے اسکرپٹ، جاندار اداکاری اور ہدایت کاری کے علاوہ حقیقت پسندانہ گفتگو سمیت تمام تر ایسے لوازمات شامل ہیں جو کسی بھی ٹی وی سیریل کی کہانی کیلئے فرحت بخش ثابت ہوتے ہیں۔

پھوپھو کا کردار نبھانے والی سینئر فنکارہ سکینہ سموں نے دل کو چھو لینے والی اداکاری سے ڈرامہ سیریل دوبارہ کی کہانی کو چار چاند لگا دئیے۔ جاوید شیخ کہتے ہیں کہ جیون ساتھی کا انتخاب مہرو کا حق ہے۔

واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل میں مہرو کا کردار حدیقہ کیانی نبھا رہی ہیں۔ دوبارہ میں بجا طور پر بتایا گیا ہے کہ ایک بیوہ عدت گزارنے کے بعد دوبارہ شادی کرنے کا حق رکھتی ہے۔ معاشرے کے بعض عناصر اسے ناجائز سمجھتے ہیں جو درست نہیں۔

Related Posts