عوام ملک کی کمزور جمہوریت کی حفاظت کریں،جو بائیڈن

تازہ ترین

تازہ ترین

President Biden calls on save fragile democracy in Jan 6 address

واشنگٹن: صدر جو بائیڈن نے امریکی کیپٹل پر 6 جنوری کو ہونے والے حملے کی پہلی برسی کے موقع پر امریکیوں پر زور دیا ہے کہ وہ ووٹ کے حق کے لیے کھڑے ہو کر ملک کی کمزور جمہوریت کی حفاظت کریں۔

جوبائیڈن نے نیشنل سٹیچوری ہال تقریر کے دوران سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر بدگمانیاں پھیلانے پر تنقید کی جس نے 2021 میں بائیڈن کے افتتاح سے دو ہفتے قبل ریپبلکن کے حامیوں کے مہلک حملے کو ہوا دی۔

جوبائیڈن نے خبردار کیا کہ ایک سال قبل ظاہر ہونے والا خطرہ دور نہیں ہوا لہٰذا ہمیں ووٹ کے حق کے دفاع میں ثابت قدم اورپرعزم رہنا ہوگا اور ووٹ کی حفاظت کرنا ہوگی۔

مزید پڑھیں:پاکستان اورجی سی سی نے تعاون بڑھانے کیلئے ایکشن پلان کو حتمی شکل دے دی

امریکی صدر نے کہاکہ اب ہم قدم بڑھائیں، امریکی تاریخ کا اگلا باب لکھیں، جہاں 6 جنوری کوجمہوریت کا خاتمہ نہیں بلکہ آزادی اور منصفانہ کھیل کی بحالی کا آغاز ہے۔

اس سے قبل نائب صدر کملا ہیریس نے بھی ٹرمپ کے حامیوں کی جمہوریت کو تباہ کرنے کی کوششوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کانگریس سے ووٹنگ کے حقوق سے متعلق قانون سازی کرنے اور امریکیوں کو حصہ لینے کا مطالبہ کیا۔

Related Posts