ماہم طارق نے ورلڈکپ کا کیمپ جوائن کرنے سے انکار کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

ماہم طارق نے ورلڈکپ کا کیمپ جوائن کرنے سے انکار کردیا
ماہم طارق نے ورلڈکپ کا کیمپ جوائن کرنے سے انکار کردیا

کراچی: وومنز کرکٹ ٹیم میں ایک اور کھلاڑی نے ورلڈکپ کا کیمپ جوائن کرنے سے انکار کردیا ہے۔

ذرائع مطابق فاسٹ باؤلر ماہم طارق نے احتجاجاً ورلڈکپ کیمپ جوائن کرنے سے انکار کردیا ہے۔ماہم طارق نے کہا کہ وہ سلیکٹرز اور سینئر کھلاڑیوں کے رویئے پر سخت نالاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بینچ پر بیٹھے بیٹھے تنگ آگئی ہوں، اس لئے انہوں نے یہ فیصلہ کیا ہے۔خاتون کرکٹر نے کہا کہ معاملے پر ویمنز کرکٹ کی سربراہ اور بورڈ چیئرمین کو خط لکھ کر اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا ہے۔

مزید پڑھیں: سانحہ مری، افسوسناک ویڈیوز شیئر کرنے سے گریز کیا جائے، حسن علی کی اپیل

یاد رہے کہ حال ہی میں زمبابوے کے دورے کے موقع پر بھی ماہم طارق کو ٹریولنگ ریزرو کے طور پر ٹیم کے ساتھ روانہ کیا گیا تھا، کراچی سے تعلق رکھنے والی ماہم طارق ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرچکی ہیں۔

Related Posts