پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سکینہ سموں نے نیٹ فلکس سیریز دی کراؤن میں کاسٹ کیے جانے پر نیا پنڈورا باکس کھولتے ہوئے کہا ہے کہ ہمایوں سعید ڈاکٹر حسنات نہیں لگتے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے مختلف پیغامات میں سینئر اداکارہ سکینہ سموں نے کہا کہ میں نے ڈاکٹر حسنات کی تازہ ترین تصویر دیکھی ہے، ہوسکتا ہے کہ ہمایوں سعید آج کل ان کی طرح نظر آئیں لیکن کراؤن سیریز میں 90 کی دہائی دکھائی گئی ہے۔
صنفِ آہن میں کبریٰ خان کا کردار ناظرین پر اچھا تاثر قائم کرنے میں ناکام
سینئر اداکارہ سکینہ سموں نے کہا کہ اگر ان کی جگہ فواد خان کو لیا جاتا تو ڈاکٹر حسنات کا کردار زیادہ بہتر طور پر ادا کیاجاسکتا تھا۔ کیا ہمایوں سیعد کہیں سے ڈاکٹر حسنات لگتے ہیں؟ان کی جگہ فواد خان زیادہ بہتر کارڈیولوجسٹ محسوس ہوسکتے تھے۔

اداکارہ سکینہ سموں نے کہا کہ مجھے سمجھ میں نہیں آتا کہ دی کراؤن سیریز کیلئے نیٹ فلکس نے ہمایوں سعید کا انتخاب کیوں کیا؟ فواد خان کا انتخاب کیاجاتا تو زیادہ بہتر ہوتا۔

سکینہ سموں کے تبصرے انسٹاگرام پر شیئر کردئیے گئے جس پر ردِ عمل سامنے آیا۔ کچھ لوگوں نے سینئر اداکارہ سے اتفاق کیا تاہم بہت سے سوشل میڈیا صارفین ان کی رائے کے مخالف نکلے۔



گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








