کمانڈر تنزانیہ نیوی کا پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی: کمانڈر تنزانیہ نیوی رئیر ایڈمرل مائیکل موانندینجی ممانگانے کراچی میں ہیڈکوارٹرز پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کا دورہ کیا اور ڈائریکٹر جنرل پی ایم ایس اے ریئر ایڈمرل مرزا فواد امین بیگ سے ملاقات کی۔

ہیڈکوارٹرز پی ایم ایس اےآمد پر ڈائریکٹر جنرل پی ایم ایس اے نے اُن کا استقبال کیا۔ پی ایم ایس اے کے چاق و چوبند دستے نے انھیں سلامی پیش کی۔ یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھانے کے بعدمعزز مہمان کا ہیڈکوارٹرز پی ایم ایس اے کے آفیسرز سے تعارف کروایا گیا۔

بعدازاں رئیر ایڈمرل مائیکل موانندینجی ممانگانے ڈائریکٹر جنرل پی ایم ایس اے سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران، بحری سیکورٹی، استحکام اور باہمی تعاون کے معاملات زیرِبحث آئے۔

مزید پڑھیں:پاکستان نیوی کیڈٹ کالج اورماڑہ میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد

ڈائریکٹر جنرل پی ایم ایس اے نے خطے میں بحری سیکیورٹی اور امن کے لیے پی ایم ایس اے کی خدمات پر روشنی ڈالی۔ دونوں سربراہان نے مختلف دفاعی معاملات میں باہمی تعاون بڑھانے پر رضامندی کا اظہار کیا۔

کمانڈر تنزانیہ نیوی کے اس حالیہ دورے سے امید کی جاتی ہے کہ دونوں ممالک اور بحری افواج کے مابین باہمی تعاون کو فروغ حاصل ہوگا۔

Related Posts