پاکستان کی پہلی ماحول دوست ریفریجریٹڈ فریٹ ٹرین کا لاہور سے کراچی کا کامیاب سفر

تازہ ترین

تازہ ترین

Pakistan's first refrigerated freight train Launched

کراچی:پاکستان ریلوے اور میرین گروپ آف کمپنیز کے باہمی تعاون سے پہلی ریفر فریٹ ٹرین کا لاہور سے کراچی تک کا کامیاب سفررہا۔

فریٹ ٹرین کا یہ سلسلہ ہر ہفتے ایک ٹرین سے شروع کیا گیا ہے جسے بعد ازاں ماہانہ بارہ ٹرینوں تک وسعت دی جائے گی،ریفریجریٹڈ مال گاڑیاں نیشنل لا جسٹکس اور کارگو انفرا اسٹرکچر میں بڑی پیش رفت ثابت ہوں گی۔

مزید پڑھیں:کیا گیس لوڈشیڈنگ کے بعد کراچی بجلی بحران کی جانب بڑھ رہا ہے؟

انٹر ماڈل کولڈ چین سلوشن پاکستان ریلوے کے ادارے پاکستان انٹر ماڈل لمیٹڈ کی جانب سے چلایا جا رہا ہےجبکہ سی ایم اے سی جی ایم اس نئے کولڈ چین کوریڈور میں کمرشل تعاون فراہم کر رہا ہے۔

دسمبر میں لاہور سے کراچی جانیوالی پہلی ریفر ٹرین میں سی ایم اے سی جی ایم کے 40 فٹ کے 24 ریفر باکس کراچی پہنچائے گئے۔

فریٹ ٹرینیں ڈلیوری ٹائم میں کمی، فیول کی بچت اور کم گرین گیسز کے اخراج کے ساتھ ماحول کے لیے بھی سودمند ثابت ہوں گی۔ریل کے ذریعے بار برداری پر ٹرکوں کے مقابلے میں اوسطاً چار سے پانچ گنا فیول کی بچت ہوتی ہے۔

Related Posts