پارلیمانی اجلاس میں پرویز خٹک کی وزیر اعظم پر شدید تنقید، اجلاس کا بائیکاٹ کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

پارلیمانی اجلاس میں پرویز خٹک کی وزیر اعظم پر شدید تنقید، اجلاس کا بائیکاٹ کردیا
پارلیمانی اجلاس میں پرویز خٹک کی وزیر اعظم پر شدید تنقید، اجلاس کا بائیکاٹ کردیا

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کا انعقاد کیا گیا، اجلاس کے دوران وزیر دفاع پرویز خٹک اور وزیر اعظم عمران خان میں سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔

وزیر دفاع پرویز خٹک کی جانب سے اجلاس کے دوران خیبر پختونخواہ میں گیس کی قلت پر سخت تحفظات کا اظہار کیا گیا۔

پرویز خٹک نے وزیر اعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو وزیر اعظم ہم نے بنوایا ہے، خیبر پختونخواہ میں گیس پر پابندی ہے،

پرویز خٹک نے کہا کہ گیس بجلی ہم پیدا کرتے ہی اور پس بھی ہم رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ اگر آپ کا یہی رویہ رہا تو ہم ووٹ نہیں دے سکیں گے۔

ذرائع کے مطابق گیس کے معاملے پر حماد اظہر اور پرویز خٹک کے درمیان تلخ کلامی ہوئی، اس دوران پرویز خٹک اجلاس چھوڑ کر چلے گئے۔

جس پر علی زیدی اور مراد سعید اُن کو واپس لینے گئے، پرویز خٹک کو وزیر اعظم نے واپس بلوایا، اس دوران پرویز خٹک نے وزیر عظم پر تنقید کی کہ اور کہا کہ ہم نے آپ کو وزیر اعظم بنوایا ہے، پرویز خٹک کی گفتگو پر وزیر اعظم عمران خان بھی غصے میں آئے اور اُٹھ کر جانے لگے۔

شوکت ترین کے حوالے سے بھی پرویز خٹک نے تحفظات کا اظہار کیا، اور کہا کہ آپ عوامی نمائندے نہیں ہیں آپ ووٹ لے کر نہیں آئے، ووٹ لے کر ہم آئے ہیں، ہمیں لوگوں کو فیس کرنا پڑتا ہے۔

مزید پڑھیں: کورونا کا پھیلاؤ، وزرائے تعلیم اجلاس ملتوی، تعلیمی اداروں کی بندش کا فیصلہ آئندہ ہفتے متوقع

وزیر دفاع پرویز خٹک نے اپنے تحفظات کے حوالے سے وزیر اعظم عمران خان کو آگاہ کیا اور اس کے بعد اجلاس ختم ہوا۔

Related Posts