گلستان جوہر میں واقع نجی اسکول میں 4سالہ بچے سے مبینہ جنسی زیادتی

تازہ ترین

تازہ ترین

گلستان جوہر میں واقع نجی اسکول میں 4سالہ بچے سے مبینہ جنسی زیادتی
گلستان جوہر میں واقع نجی اسکول میں 4سالہ بچے سے مبینہ جنسی زیادتی

کراچی: گلستان جوہر کی حدود میں واقع ملینئم روٹ اسکول میں 4سالہ بچے کے ساتھ مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ روٹ میلینئم پبلک اسکول میں کام کرنے والے سویپر نے 4سالہ معصوم بچے کو مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔

ذرائع کے مطابق بچے کے والد نوید کے اسکول پہنچنے پر اسکول انتظامیہ کی جانب سے ملزم کو فرار کرانے کی کوشش کی گئی، اسکول انتظامیہ اپنے اسکول کی ساکھ بچانے کے لیے والدین پر دباؤ ڈالتی رہی۔

مزید پڑھیں: پنجاب میں نجی اسکول کے پرنسپل نے میٹرک کی طالبہ سے جنسی زیادتی کرکے ویڈیو وائرل کردی

مبینہ زیادتی کا شکار ہونے والے بچے کے والد کی درخواست پر گلستان جوہر پولیس نے مقدمہ کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے اور مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

Related Posts