داعش نے پاکستان میں دہشت گردوں کی تربیت شروع کردی،اہم کارندہ گرفتار، اہم راز اگل دیئے

تازہ ترین

تازہ ترین

ISIS started training terrorists in Pakistan

کراچی :داعش کے گرفتار اہم کارندہ نے پاکستان میں دہشت گرد تنظیم کا اسلحہ چلانے کا تربیتی کیمپ ہونے کا انکشاف کیا ہے،گرفتار دہشت گرد کی جانب سے اہم انکشافات کے بعد فانون نافذ کرنے والے اداروں نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

گزشتہ روز کاؤنٹر ٹیررزم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کے دوران کراچی میں نادرن بائی پاس کے قریب سے داعش کے نیٹ ورک کا اہم کارندہ گرفتار کیا تھا۔

گرفتار دہشت گرد عبدالغنی عرف ابو منصور نے انکشاف کیا کہ داعش کا تربیتی کیمپ ’پری جل‘ بلوچستان کے ضلع بولان میں واقع ہے جہاں اسے 14 روزہ کیمپ میں پستول اور کلاشنکوف چلانا سکھائی گئی جبکہ ملزم نے وہاں اینٹی کرافٹ گن بھی دیکھی۔

مزید پڑھیں:سی ٹی ڈی کی کراچی میں کارروائی، داعش کے 2 عسکریت پسند گرفتار

دوران تفتیش ملزم نے بتایا کہ کیمپ میں عامر نامی دہشتگرد نے اسے پستول اور کلاشنکوف چلانا سکھائی جبکہ وہاں سیکھنے کے لیے دیگر ساتھی بھی موجود تھے۔ملزم نے مزید بتایا کہ اس نے سال 2020 میں تربیت مکمل کی تھی۔

گرفتار دہشت گرد کی جانب سے اہم انکشافات کے بعد فانون نافذ کرنے والے اداروں نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

Related Posts