اسلام آباد: ملک کی سب سے بڑی عدالت سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج جسٹس عائشہ ملک کا تقرر نامہ جاری کردیا گیا ہے، صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پہلی خاتون جج کی تقرری کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس عائشہ ملک سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج بن گئی ہیں جس کا نوٹیفکیشن آج جاری کیا گیا۔ صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی منظوری سے نوٹیفکیشن وزارتِ قانون و انصاف کی جانب سے جاری کیا گیا۔
ملک دشمن عناصر کو امن تباہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔شیخ رشید
پیر کے روز جسٹس عائشہ ملک کی تقریبِ حلف برداری ہوگی۔ چیف جسٹس آف پاکستان سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج سے حلف لیں گے۔ حال ہی میں پارلیمانی کمیٹی نے اِن کیمرہ اجلاس میں جسٹس عائشہ ملک کی تقرری کی منظوری دی۔
اجلاس کی صدارت فاروق ایچ نائیک کر رہے تھے۔ پارلیمانی کمیٹی نے جوڈیشل کمیشن کی سفارش پر جسٹس عائشہ ملک کی بطور سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج تعیناتی کی منظوری دی جو ملک کی ستر سال سے زائد تاریخ میں پہلی بار ہوا۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








