سپر ماڈل بیلا کا حدید خاندان کی سب سے بڑی بیٹی کی وفات پر اظہارِ تعزیت

تازہ ترین

تازہ ترین

امریکی سپر ماڈل بیلا حدید کا قریبی رشتہ دار خاتون کیلئے محبتوں بھرا پیغام
امریکی سپر ماڈل بیلا حدید کا قریبی رشتہ دار خاتون کیلئے محبتوں بھرا پیغام

لاس اینجلس: امریکی سپر ماڈل بیلا حدید نے حدید خاندان کی سب سے بڑی بیٹی اور اپنی آنٹی غدہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری آنٹی کا انتقال گزشتہ ہفتے ہوا جبکہ انہیں دل کا دورہ پڑا اور کورونا کے ساتھ ساتھ نمونیا بھی ہوگیا تھا۔

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں سپرماڈل بیلا حدید نے کہا کہ میری آنٹی غدہ فلسطین میں 1944 میں پیدا ہوئیں۔ وہ حدید خاندان کی سب سے بڑی چشم و چراغ تھیں۔ غدہ، میرے والد اور ان کا خاندان 3 الگ الگ براعظموں میں پناہ لینے پر مجبور ہوگیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

ملائکہ اروڑا نے آئٹم نمبرز کو فلموں کی ضرورت قرار دیدیا

بعد ازاں خاندان کے بڑوں نے امریکا میں رہائش اختیار کر لی۔ بیلا حدید کا کہنا ہے کہ میری آنٹی حیرت انگیز حد تک ذہین تھیں۔ انہوں نے ابلاغ، کاروبار اور مالیات میں ڈگریاں لیں۔ دارالحکومت کے سب سے بڑے بینک کی پہلی خاتون نائب صدر بن گئیں اور رئیل اسٹیٹ میں نام پیدا کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Bella ???? (@bellahadid)

فلسطینی نژاد امریکی سپر ماڈل بیلا حدید نے کہا کہ میری آنجہانی آنٹی نے پیشہ ورانہ، ذاتی اور ثقافتی سطح پر بڑی رکاوٹوں کو عبور کیا۔ وہ مہربان، محبت کرنے والی اور مضبوط و مستحکم خاتون تھیں۔ انہوں نے امریکا میں اپنے فلسطینی پناہ گزین خاندان کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے۔

امریکی سپر ماڈل نے کہا کہ ہم ہمیشہ اپنی آنٹی غدہ کو یاد کرتے رہیں گے۔ ان کی وراثت ہمیشہ زندہ رہے گی۔ بہت سی مضبوط فلسطینی خواتین کی طرح میں بھی ان کے خاندان میں پیدا ہونے پر بہت خوش قسمتی محسوس کرتی ہوں۔ مضبوط قوتِ ارادی ہمارے خون میں شامل ہے۔ 

Related Posts