حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی مشہورومعروف ٹک ٹاکرز کی جوڑی کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر کی طبیعت ناساز ہوگئی، جس پر مداحوں سے دعا کی اپیل کی گئی ہے۔
گزشتہ روز انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے ٹک ٹاکرکنول آفتاب نے سوشل میڈیا صارفین سے کہا کہ میری اور شریکِ حیات ذوالقرنین سکندر کی طبیعت ناساز ہے۔ آنکھ بھی بڑی مشکل سے کھلی۔
تحقیقات سے نہیں گھبراتی، روپے کو ڈالر میں تبدیل کروانے پر رونا آتا ہے۔حریم شاہ
خیال رہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں دھند کا راج ہے، شدید دھند کے باعث گلے کی تکلیف، کھانسی، نزلہ اور بخار عام ہوگیا۔ اسی دوران ٹک ٹاکر جوڑے کو بھی طبیعت کی خرابی کا سامنا ہے۔

انسٹاگرام اسٹوری میں ٹک ٹاکر کنول آفتاب نے آپ سب کی دعاؤں کے منتظر کہہ کر سوشل میڈیا صارفین سے دعا کی درخواست کی جس پر سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے ملا جلا ردِ عمل سامنے آیا۔
بعض سوشل میڈیا صارفین نے کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر پر تنقید کی۔ ایک صارف نے کہا کہ ایسا ہی ہوتا ہے جب آپ ایک ہی شخص سے دوسری بار شادی کر لیں۔ دیگر صارفین نے دعا بھی دی۔
ایک اور سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ کنول آفتاب شاید یہ کہنا چاہتی ہیں کہ لوگ ہی ان کی بیماری کی وجہ بنے ہوئے ہیں۔ کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ بری نظر اپنا وجود رکھتی ہے، اس لیے آپ کو چاہئے کہ چھپ کر رہیں۔


گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








