اسلام آباد: جسٹس عائشہ ملک نے آج پاکستان میں سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج کے طور پر حلف اٹھایا، سیاستدانوں اور صحافیوں نے اس تاریخی موقع پر جسٹس عائشہ ملک کو مبارکباد دینے کے لئے ٹوئٹر کا رخ کیا۔
جسٹس عائشہ ملک نے اسلام آباد میں ایک تقریب میں شرکت کی جہاں وہ اب سپریم کورٹ میں 16 مرد ساتھیوں کے ہمراہ بنچ پر بیٹھی ہیں۔ ملک کی سپریم کورٹ میں ترقی تاریخی طور پر قدامت پسند اور مردوں کی بالادستی والی عدلیہ میں مزید خواتین کے شامل ہونے کی راہ ہموار ہوگئی۔
سیاسی میدان میں قانون سازوں کے ساتھ ساتھ صحافیوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے حلف برداری کی تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز کا اشتراک کیا اور اسے ”تاریخی” اور ”متاثر کن” قرار دیا۔
وزیراعظم عمران خان نے اس موقع پر جسٹس عائشہ ملک کو مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
I want to congratulate Justice Ayesha Malik on becoming the first woman judge of the Supreme Court. I wish her all the best.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 24, 2022
وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے جسٹس عائشہ ملک کی تقرری کو ایک ”تاریخی موقع” قرار دیا۔
A powerful picture symbolises the women empowerment in Pakistan, I hope she will be an asset to our Judicial hierarchy… Congratulations #JusticeAyeshaMalik a land mark elevation pic.twitter.com/BZplrXquOK
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) January 24, 2022
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اسے پاکستان کے لیے ایک عظیم دن قرار دیا۔
A great day for Pakistan as our first woman Supreme Court judge takes oath.
Congratulations Justice Ayesha Malik and congratulations Pakistan! pic.twitter.com/Iotw8pek7Y
— Shah Mahmood Qureshi (@SMQureshiPTI) January 24, 2022
پارلیمانی سیکرٹری برائے قانون ملیکہ بخاری نے تمام لڑکیوں کو نصیحت کی، ”خود پر یقین رکھیں – اپنے خوابوں کی پیروی کریں، کچھ بھی ناممکن نہیں ہے!”
So Powerful- defining moment for our country & for all the girls watching this -BELIEVE in yourself – Follow your DREAMS- REPEAT after me- NOTHING is IMPOSSIBLE! pic.twitter.com/5yVtXzHsqV
— Maleeka Bokhari (@MalBokhari) January 24, 2022
پی پی پی کی نائب صدر شیری رحمٰن نے تقریب کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے نئے تعینات ہونے والے جج کو مبارکباد دی اور اس عنوان کے ساتھ لکھا:“یہ پاکستان کی شاندار، باصلاحیت، روشن، باہمت نوجوان خواتین کے لیے وعدوں اور امیدوں سے بھرپور تصویر ہے! اپنے خوابوں کی پیروی کریں، تبدیلی بنیں۔”
Always believe you can do this! This is a picture full of promise and hope for the wonderful, talented, bright, courageous young women of Pakistan! Follow your dreams, be the change. #ayeshamalik ko bohat mubarak. Pakistan ko mubarak ???? pic.twitter.com/cUVaU66uSf
— SenatorSherryRehman (@sherryrehman) January 24, 2022
صحافی رضا رومی نے لکھا کہ جسٹس عائشہ ملک نے پاکستان کی سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج کے طور پر حلف اٹھا لیا۔ یہ بھی اس بات کی علامت ہے کہ گزشتہ چار دہائیوں میں خواتین کی جدوجہد نے کس طرح صنفی دقیانوسی تصورات کو پیچھے دھکیل دیا ہے۔ طویل سفر طے کرنا ہے لیکن چھوٹی فتوحات اہم ہیں۔
Historic. Justice Ayesha Malik takes oath as the first ever woman judge of Pakistan’s Supreme Court. Also a symbol of how women’s struggles over the past four decades have pushed back patriarchal structures and gender stereotypes.
Long way to go but small victories matter. ???????? pic.twitter.com/cI3nUV2Ar0— Raza Ahmad Rumi (@Razarumi) January 24, 2022
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








