پاکستان کا سب سے بڑا شہر کراچی مختلف کھانوں اور مزیدار ڈشز کیلئے بھی اپنی مثال آپ ہے جہاں گاجر کے حلوے سے لے کر چپلی کباب اور کوئلہ کڑاہی سے لے کر حیدر آبادی پلاؤ تک ہر کھانا قسم قسم کے ذائقوں کے ساتھ دستیاب ہے۔

کراچی کو منی پاکستان اسی لیے کہا جاتا ہے کیونکہ یہاں ہر رنگ و نسل اور ثقافت کے شہری بستے ہیں اور شاید یہی وجہ ہے کہ کراچی میں کھانے کی دستیاب قسموں کا شمار اور ذائقوں کی تعریف کیلئے الفاظ تلاش کرتے کرتے بھی ایک عمر لگ جایا کرتی ہے۔

ماسٹر پکوان اینڈ فوڈ پر پلاؤ اور بریانی دونوں ہی ڈشز دستیاب ہیں۔ نیو کراچی نمبر 5 پر ماسٹر پکوان کے ہاں مزیدار ذائقے سے بھرپور پلاؤ گزشتہ 35 سال سے تیار کیا جارہا ہے جسے عوام کی پہلی کے ساتھ ساتھ دوسری نسل بھی بہت شوق سے کھا رہی ہے۔

ملک کے سب سے بڑے شہر کے مختلف علاقوں سے یہاں بھانت بھانگ کے لوگ آتے ہیں اور بریانی اور پلاؤ نہ صرف بیٹھ کر کھاتے ہیں بلکہ اپنے اہلِ خانہ کیلئے بھی پیک کروا کر لے جاتےہیں۔ یہاں کا رخ کرنے والے شہریوں کی بڑی تعداد پلاؤ کے ذائقے اور لذت کی دیوانی ہے۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








