کورونا کا پھیلاؤ، ملک کے بڑے شہروں میں تعلیم متاثر، جامعات بند کردی گئیں

تازہ ترین

تازہ ترین

کورونا کا پھیلاؤ، ملک کے بڑے شہروں میں تعلیم متاثر، جامعات بند کردی گئیں
کورونا کا پھیلاؤ، ملک کے بڑے شہروں میں تعلیم متاثر، جامعات بند کردی گئیں

پشاور / بہاولپور: کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث ملک کے بڑے شہروں میں تعلیم متاثر ہورہی ہے، 2 بڑی جامعات کو بند کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کورونا کیسز کے پیشِ نظر پشاور کی شہید بے نظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی تاحکمِ ثانی بند کردی گئی۔ انتظامیہ نے یونیورسٹی کی بندش کا باضابطہ اعلامیہ جاری کردیا جس کے نتیجے میں تعلیم کا سلسلہ رک گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان میں کورونا کے7ہزار 978نئے کیسز رپورٹ، 29مزید شہری جاں بحق

اعلامیے کے مطابق طالبات کو کورونا کیسز سے بچانے کیلئے آن لائن کلاسز سے استفادے کی ہدایت کی گئی ہے۔ یونیورسٹی کھلنے کے بعد بھی صرف کورونا ویکسین لگوانے والی طالبات  اور اسٹاف یونیورسٹی میں داخل ہوسکے گا۔

قبل ازیں پشاور میں کورونا کے خدشات کے باعث 3 جامعات بند ہوگئی تھیں۔ شہید بے نظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی کی بندش سے بند کی گئی جامعات کی تعداد 4 ہوگئی۔ اسلام آباد سمیت کئی شہروں میں دیگر تعلیمی ادارے بھی بند کردئیے گئے۔

صوبہ پنجاب کے بہاولپور ڈویژن کی سب سے بڑی درسگاہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کو بھی کورونا کیسز میں اضافے کے خدشات پر بند کردیا گیا۔ یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جامعہ اسلامیہ بہاولپور 7 فروری تک بند رہے گی۔ 

 

Related Posts