یوسف رضا گیلانی کا اپوزیشن لیڈر سینیٹ کے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ

تازہ ترین

تازہ ترین

یوسف رضا گیلانی کا اپوزیشن لیڈر سینیٹ کے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ
یوسف رضا گیلانی کا اپوزیشن لیڈر سینیٹ کے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ

اسلام آباد: سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر اور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔

یوسف رضا گیلانی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ موجودہ صورت حال میں اپوزیشن لیڈر سینیٹ نہیں رہ سکتا، چیئرمین سینیٹ حکومت کے سہولت کاربنے، جوایجنڈا دیا گیا اس میں نہیں لکھا تھا اسٹیٹ بینک بل پیش ہوگا۔

یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اسپیکر، چیئرمین سینیٹ کا رول نیوٹرل ہونا چاہیے، انہیں کسی صورت متنازع نہیں ہونا چاہیے، آپ نے 30 منٹ تک اجلاس موخر کیا۔

آپ حکومت کے سہولت کار بنے، دوبارہ گنتی کے دوران تاریخ میں پہلی بار چیئرمین سینیٹ کو ووٹ دینا پڑا، آپ کو ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا۔ انہوں نے کہا کہ 25 جنوری کو قومی اسمبلی نے اسٹیٹ بینک بل کو پاس کیا۔

مزید پڑھیں: ایکنک نے 126ارب لاگت کے حامل کے 4منصوبے کے نئے ڈیزائن کی منظوری دے دی

انہوں نے کہا کہ کمیٹیاں اس لیے بنائی گئی ہیں کہ وہاں بحث کرائی جائے،مجھے جو ایجنڈا دیا گیا اس میں نہیں لکھا تھا کہ اسٹیٹ بینک بل پیش ہوگا، آدھی رات کو سینیٹ کا ایجنڈا جاری کرنا مناسب نہیں تھا، اتنے اہم ایجنڈے کے لیے کچھ موقع تو ملنا چاہیے تھا۔

Related Posts