پاک چین قیادت کی ملاقات میں افغانستان پر گفتگو آئندہ ماہ ہوگی۔وزیر خارجہ

تازہ ترین

تازہ ترین

پاک چین قیادت کی ملاقات میں افغانستان پر گفتگو آئندہ ماہ ہوگی۔وزیر خارجہ
پاک چین قیادت کی ملاقات میں افغانستان پر گفتگو آئندہ ماہ ہوگی۔وزیر خارجہ

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کی قیادت کے مابین آئندہ ماہ مارچ کے دوران ملاقات ہوگی جس کے دوران افغانستان کی صورتحال اور انسانی المیے کے خدشات پر بات چیت کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے چینی قیادت کی دعوت پر بیجنگ سرمائی اولمپک گیمز میں شرکت اور چین سے واپسی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نے چینی قیادت سے جامع ملاقاتیں کیں۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیر اعظم عمران خان رواں ماہ کے دوران روس کا دورہ کریں گے

گفتگو کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میں بلا جھجک یہ کہنا چاہتا ہوں کہ پاک چین قیادت کی ملاقاتیں بڑے پیمانے پر اور بہت واضح طور پر کی گئیں۔ افغانستان کے حوالے سے دونوں ممالک کی رائے متفقہ ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قرییش نے مزید کہا کہ چینی قیادت افغانستان کی امداد میں پاکستان کے تعاون کا اعتراف کرتی ہے۔ چینی حکام نے افغانستان پر او آئی سی کے غیر معمولی اجلاس کے انعقاد کو ایک کامیاب اجلاس کے طور پر دیکھا۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چینی ہم منصب وانگ ژی سے ملاقات کے دوران مارچ میں بیجنگ میں دوبارہ ملاقات پر اتفاق ہوا۔ اجلاس میں افغانستان کے قریبی ہمسایہ ممالک ایران، ازبکستان اور تاجکستان کو شرکت کی دعوت دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان، چین اور افغانستان سہ فریقی فورم کے اراکین ہیں جس کے ذریعے افغانستان میں تعاون مزید مضبوط کیا جائے گا۔ وزیر خارجہ نے بھارت میں مسلمانوں، سکھوں، عیسائیوں اور دلتوں کے ساتھ سلوک پر تشویش کا اظہار بھی کیا۔ 

Related Posts