ملتان سلطانز کی ٹیم کا ہر کھلاڑی فاتح ہے،محمد رضوان کا پیغام

تازہ ترین

تازہ ترین

Rizwan named Player of HBL PSL 7

کراچی: پاکستان سپر لیگ 7کی اب تک کی ناقابلِ شکست رہنے والی ٹیم ملتان سلطانز کے مایہ ناز کھلاڑی محمد رضوان نے مداحوں کے لیے خصوصی پیغام شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیم کا ہر کھلاڑی فاتح ہے۔

ٹوئٹر پر جاری پیغام میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ایونٹ کے پانچوں مقابلوں میں کامیابی پر اللہ کا شکر ادا کیا اور ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ ہماری ٹیم نے کراچی میں ٹورنامنٹ کا آغاز غیر معمولی طریقے سے کیا۔

محمد رضوان نے اپنی ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ ہمارے شاندار فینز، براہِ کرم ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں، ہم آپ کی جانب سے ملنے والی سپورٹ کی تہہ دل سے قدر کرتے ہیں، آپ لوگ تعریف کے قابل ہیں۔

مزید پڑھیں:پی سی بی نے آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کا نیا شیڈول جاری کردیا

انہوں نے لکھا کہ اس ٹیم کا ہر کھلاڑی فاتح ہے۔ٹیم کے کپتان نے کہا کہ اس موقع پر میں پوری مینجمنٹ، مالکان اور کوچنگ اسٹاف کا شکرگزار ہوں۔ امید ہے یہ ہی کارکردگی لاہور میں کھیلے جانے والے میچز میں بھی برقرار رہے گی۔

Related Posts