حریم شاہ کا شوہر جرائم پیشہ سرگرمیوں میں ملوث، برطرف پولیس اہلکار نکلا

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی: معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کے شوہر بلال شاہ کو مبینہ طور پر جرائم پیشہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے باعث گزشتہ برس یکم اکتوبر میں پولیس میں سپاہی کی نوکری سے برطرف کردیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس کی رپورٹ میں یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ بلال شاہ بھتہ خوری، منشیات فروشی اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث تھے۔ انٹیلی جنس رپورٹ میں بلال شاہ کی فون لوکیشن اور انٹیلی جنس رپورٹ سے ملزم بلال شاہ پر الزامات ثابت ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

عثمان خالد بٹ اور عثمان مختار کا گیت پر رقص، مزاحیہ ویڈیو وائرل

ایس ایس پی ہیڈ کوارٹر ساؤتھ عرفان زمان نے گزشتہ برس  21 ستمبر کے روز بلال شاہ کے خلاف انکوائری کا آغاز کیا۔ 3 شوکاز نوٹس ارسال کیے تاہم ملزم نے کسی نوٹس کا جواب نہ دیا جس پر سندھ پولیس نے بلال شاہ کو ملازمت سے نکال دیا۔

قیوم آباد کی کچی آبادی میں رہائش پذیر بلال شاہ نے کچھ ماہ قبل یہ ڈیفنس میں رہنا شروع کیا۔ کانسٹیبل کے طور پر سندھ پولیس میں بھرتی بلال شاہ نے بلاول ہاؤس میں اپنی تصاویر اہم سیاسی شخصیات کے ساتھ کھنچوائیں جس پر اس کے رکن اسمبلی ہونے کا تاثر دیا گیا۔

پولیس افسران کو حیرت ہے کہ سپاہی ہونے کے باوجود بلال شاہ ویگو گاڑی کے مالک کیسے بنے؟ اور شاہانہ اخراجات کس طرح کرلیتے ہیں؟ قبل ازیں بلال شاہ کے بھائی کو بھی منشیات فروشوں سے رابطوں کے باعث پولیس سے برطرف کردیا گیا تھا۔

دوسری جانب بلال شاہ نے تمام تر الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے عدالت سے رجوع کر لیا۔ حریم شاہ کے شریکِ حیات کا کہنا ہے کہ میرا پولیس سمیت کسی سرکاری محکمے سے کوئی تعلق نہیں۔ پولیس میں شوق کیلئے بھرتی ہوا، لیکن ملازمت نہیں کرتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ میں ڈیفنس میں انسٹرکٹر کے طور پر اپنا جم چلاتا ہوں۔ تین سال سے یہی آمدنی کا ذریعہ ہے۔ ٹیکس دہندہ ہوں۔ حریم شاہ سے 4 مہینے پہلے شادی ہوئی جس کی تاریخ ذہن میں نہیں۔ شادی اور سندھ ہائیکورٹ سے حکمِ امتناع پر انتقامی کارروائی شروع ہوئی۔ 

بلال شاہ کا کہنا ہے کہ میں پیسے دے کر نہیں بلکہ میرٹ پر بھرتی ہوا۔ کبھی بلاول ہاؤس میں ملازمت نیں کی۔ ویگو نہیں، اس سے بھی اچھی اچھی گاڑیاں رکھتا ہوں۔ خود کرائے کے گھر میں نہیں بلکہ دیگر کرائے داروں کو اپنے گھروں پر ٹھہرایا ہوا ہے۔

Related Posts