کراچی: قومی احتساب بیوروکی ڈپٹی ڈائریکٹر انوسٹی گیشن ونگ تھری سیدہ رُملا نقوی کی جانب سے جاری ہونے والے لیٹر نمبر NABK20190830186601/W-III/CO-C/T-8/NAB(K)2021/K-713میں مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی MUETکے سابق وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر اسلم عقیلی کو نیب نے 11فروری کو دستاویزات کے ہمراہ جواب جمع کرانے کے لئے طلب کرلیا ہے۔
نیب کے لیٹر میں مہران یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹراسلم عقیلی کو ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ 11فروری کو دوپہر 11بجے، پی آر سی بلڈنگ 175/5،ڈاکٹرداؤد پوتا روڈ، کراچی میں حاضر ہوں اور آمدن سے زائد اثاثوں، اپنے دور میں کی گئی بھرتیوں کے حوالے سے ایڈیشنل ڈائریکٹر ہارون الرشید کے پاس بیان جمع کرائیں۔

نیب کوموصول ہونے والی دستاویزات کے مطابق مہران یونیورسٹی کے دوسری بار وائس چانسلر بننے والے ڈاکٹر اسلم عقیلی کے پاس آمدن سے زائد اثانے موجود ہیں،جن میں 16پراپرٹیز اسلم عقیلی اور ان کے فیملی کے نام پر ہیں۔جن میں ڈاکٹر محمد اسلم عقیلی ولد عبدالقیوم عقیلی کے نام پر حیدر آباد قاسم آباد میں انٹری نمبر 891کے تحت 26جون 2006کو صائمہ لگژری اپارٹمنٹ نام ہوا۔

انٹری نمبر 2259-4/2015کے تحت 24اگست 2018کو حیدر آباد ٹاؤن میں ایک اور اپارٹمنٹ نام ہوا،حیدر آباد،دیہہ بہرام خان میں پرروفیشنل کووآپریٹیو ہاؤسنگ سوسائٹی میں پلاٹ نام پر ہے،حیدر آباد قاسم آباد میں انٹری نمبر 577کے تحت 20اپریل 2006کو صائمہ لگژری اپارٹمنٹ میں ایک اور فلیٹ ان کے نام ہوا۔

اس کے علاوہ حیدر آباد قاسم آبا دمیں انٹری نمبر 3069 کے تحت 10نومبر 2016کو گوسپل ہومزہاؤسنگ سوسائٹی میں ایک فلیٹ خریدا، کراچی ساؤتھ کلفٹن ٹاؤن میں انٹری نمبر 2433کے تحت 3جون 2015کو ڈبل اسٹوری بنگلہ نمبر 38،اسٹریٹ نمبر 38، فیز VI خریدا، اس کے علاوہ وائس چانسلر کی اہلیہ فوزیہ پروین عقیلی نے ٹھٹھہ میں انٹری نمبر 45کے تحت 30جنوری 2017کو زمین خریدی، فوزیہ پروین نے حیدر آبا د قاسم آباد میں انٹری نمبر309کے تحت 29جنوری 2011کو ایچ ڈی اے ہاؤسنگ اسکیم فیز ون میں پلاٹ خریدا۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








