ایغوروں کےمعاملے پرپاکستان سمیت 54ممالک کاچین کی حمایت کااعلان

تازہ ترین

تازہ ترین

Uighurs
ٹرمپ انتظامیہ نے ترکی کے خلاف پابندیوں کا پیکج تیار کر رکھا ہے ،امریکی وزیرخزانہ

نیویارک: اقوام امتحدہ میں پاکستان اور مصر سمیت 54 ممالک نے چین کے صوبے سنکیانگ میں ایغور مسلمانوں کے خلاف حراستی کیمپ کو انسانی حقوق کے شعبہ میں گراں قدر کامیابی قرار دے دیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ میں ایغور مسلمان اور دیگر مذہب کے تعلق رکھنے والوں کے انسانی حقوق سے متعلق تشویشناک خبروں کے بعد معاملہ زیر بحث آیا۔

چین میں حراستی کیمپ سے متعلق اقوام متحدہ میں برطانیہ نے بیجنگ میں انسانی حقوق کی پامالی کا معاملہ اٹھایا تو تقریباً تمام 23 مغربی ممالک نے برطانیہ کی حمایت کی۔

یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ کا مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی مکمل بحالی کا مطالبہ

جس کے بعد چین کے اتحادیوں بشمول پاکستان، روس اور مصر نے برطانوی موقف کی تردید کی اور کہا کہ چین نے انسانی حقوق کے شعبہ میں غیرمعمولی کامیابی حاصل کی ہیں۔واضح رہے کانگو اور سربیا سمیت بولیویا نے بھی چین کی حمایت کی۔

خیال رہے کہ سنکیانگ کی آبادی ایک کروڑ کے قریب ہے جن میں سے زیادہ تر مسلمان اقلیت ایغور سے تعلق رکھتے ہیں۔علاوہ ازیں 23 ممالک نے چین کے صوبے سنکیانگ میں ایغوروں کے ساتھ غیرانسانی سلوک پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

اقوام متحدہ نے تمام 54 ممالک نے بیلا روس کے متن کی حمایت کی۔برطانیہ نے اقوام متحدہ میں چین کے اندر بڑے پیمانے پر حراستی کیمپ سے متعلق خدشات کا اظہار کیا تھا۔

Related Posts