چوہدری شوگرملزکیس: مریم نواز کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ، کل سنایا جائے گا

تازہ ترین

تازہ ترین

Maryam-Nawaz

لاہور ہائی کورٹ نے چوہدری شوگر ملز منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار مریم نواز کی ضمانت پر رہائی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیاہےجوکل سنایاجائےگا۔

لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے چوہدری شوگر ملز منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار مریم نواز کی ضمانت پر رہائی کی درخواست پر سماعت کی۔

نیب پراسیکیوٹر جہانزیب بھروانہ نے مریم نواز کی انسانی بنیادوں پر درخواست ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ مجھے نہیں لگتا کہ مریم نواز کو غیر معمولی حالات کا سامنا ہے، مریم نواز کو جیل سپرنٹنڈنٹ نے والد سے ملاقات کی اجازت دے دی تھی۔

نیب کے وکیل نے کہاکہ مجھے بتایا گیا ہے کہ مریم نواز سروسز ہسپتال میں گزشتہ روز تک رہی ہیں، اس لئے مریم نواز کی انسانیت کی بنیادوں پر درخواست ضمانت پر عمل نہیں ہو سکتا، اس لئے مریم نواز کی پوری درخواست ضمانت ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: احتساب عدالت نے حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں12نومبر تک توسیع کردی

عدالت نےنیب پراسیکیوٹر سے دریافت کیا کہ ناصر عبداللّٰہ لوتھا آپ کا گواہ ہے، آپ نےاس کا کیا بیان ریکارڈ کیا؟ نیب کے وکیل نے بتایا کہ ناصر لوتھا دبئی میں ریئل اسٹیٹ کا کاروبار کرتا ہے، گواہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 48 لاکھ 85 ہزار 14 امریکی ڈالر یوسف عباس کو بھجوائے۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا جو کہ کل بروز جمعہ کو سنایا جائے گا۔واضح رہے کہ مریم نواز چوہدری شوگر مل کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں اور لاہور میں قید ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزمریم نواز کے وکیل امجد پرویز نے عدالت میں تفصلی دلائل دیتے ہوئے کہا تھا کہ مریم نواز کا چوہدری شوگر ملز میں کبھی بھی متحرک کردار نہیں رہا۔

Related Posts