پشاور: صوبہ خیبر پختونخوا کے 13 اضلاع میں ری پولنگ کا آغاز ہوگیا، ووٹنگ کا عمل شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گا۔ عوام اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے مختلف حلقوں سے دھاندلی کی شکایات پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ری پولنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں ری پولنگ کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان کے میئر کا فیصلہ آج ہوگا۔
مہنگائی مارچ حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا،علامہ راشد محمود سومرو
پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے 13 اضلاع کے مجموعی طور پر 568 پولنگ اسٹیشنز میں ووٹنگ کی جارہی ہے۔ بکا خیل کے تحصیل چیئرمین کیلئے بھی ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔ پشاور میں ایک میئر سٹی اور 3 نیبر ہوڈ کونسل نشستوں کیلئے پولنگ ہورہی ہے۔
ضلع لکی مروت کی چاروں تحصیلوں میں بھی ووٹنگ ہورہی ہے۔خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کی جنگ چھڑ گئی۔تحریکِ انصاف، جمعیت علمائے اسلام، پیپلز پارٹی اور اے این پی کے امیدواروں میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔
باجوڑ کے 2 تحصیل چیئرمین بھی آج ہی منتخب کیے جائیں گے۔ خیبر پختونخوا کے شہری ووٹنگ کیلئے گھروں سے نکل آئے۔ پولنگ اسٹیشنز پر ووٹنگ کا عمل شروع کردیا گیا۔ شہری قطار میں لگ کر اپنے پسندیدہ امیدواروں کو ووٹ دے رہے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








