پاکستان میں کورونا کے3ہزار 206 نئے کیسز رپورٹ، 41مزید شہری جاں بحق

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان میں کورونا کے3ہزار 206 نئے کیسز رپورٹ، 41مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے3ہزار 206 نئے کیسز رپورٹ، 41مزید شہری جاں بحق

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے 3 ہزار 206 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث مزید 41شہری انتقال کر گئے ہیں۔ 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا سے 14لاکھ 83ہزار 798افراد متاثر جبکہ وائرس میں مبتلا 29 ہزار 772شہری جان کی بازی ہار گئے۔ 

یہ بھی پڑھیں:

امریکا میں کورونا سے ہونے والی اموات 9لاکھ سے تجاوز کرگئیں

کورونا اور بڑھتی مہنگائی، کینو پراسیسنگ کی 100 فیکٹریاں بند ہوگئیں

کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 55ہزار304ٹیسٹ ہوئے، مجموعی ٹیسٹس 2 کروڑ56 لاکھ 96ہزار17ہوگئے۔ ملک بھر میں ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 5.79فیصد رہی جبکہ وائرس کے 1 ہزار 623مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کو  4 ہزار 935افراد نے شکست دی جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 13 لاکھ 75 ہزار628 ہو گئی۔وائرس کے فعال کیسز 78 ہزار 398ہیں جبکہ شرحِ اموات 2فیصد پر برقرار ہے۔

سب سے زیادہ کورونا کیسز سندھ میں جبکہ اموات پنجاب میں رپورٹ ہوئیں۔ پنجاب میں 4 لاکھ 94 ہزار 971افراد وائرس کا شکار جبکہ 13 ہزار 355جاں بحق ہوگئے۔ سندھ میں کورونا کے 5 لاکھ 57ہزار931کیسز اور 7 ہزار 978اموات رپورٹ ہوئیں۔

خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں 2 لاکھ 9 ہزار 758افراد کورونا کا شکار ہوئے جبکہ 6 ہزار 113انتقال کر گئے۔ بلوچستان میں وائرس کے 35 ہزار 56 کیسز رپورٹ ہوئے  جبکہ 371 شہری جان کی بازی ہار گئے۔

آزاد کشمیر میں 41ہزار 862افراد کورونا سے متاثر اور 768جاں بحق ہوئے، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 183کیسز اور 189 اموات رپورٹ ہوئیں۔اسلام آباد میں 1 لاکھ 33ہزار 37شہری کورونا سے متاثر جبکہ 998 انتقال کر گئے۔

Related Posts