مہنگائی مارچ حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا،علامہ راشد محمود سومرو

تازہ ترین

تازہ ترین

مہنگائی مارچ حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا،علامہ راشد محمود سومرو
مہنگائی مارچ حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا،علامہ راشد محمود سومرو

کراچی: جمعیت علمائے اسلام سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ 23 مارچ کو اسلام آباد مہنگائی مارچ حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا، جے یو آئی قائد مولانا فضل الرحمن مہنگائی مارچ کی کامیابی کیلئے یکم مارچ سے سندھ کے دورے کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پہلی مارچ سکھر، دو مارچ نوابشاہہ اور تین مارچ مٹھی میں مولانا فضل الرحمن عوامی جلسوں سے خطاب کریں گے. جے یو آئی نے ابھی سے ہی بلدیاتی انتخابات کی تیاری مکمل کرلی ہے، یونین کمیٹی سطر پر پورا پینل میدان میں اتارا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار ے یو آئی سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو نے جمعیت علماء اسلام حیدرآباد، میرپور خاص اور نوابشاہ ڈویزن کے تمام اضلاع اور تحصیلوں کے امراء و نظماء عمومی صاحبان کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس الجمعیت ہاؤس حیدرآباد میں مولانا نور محمد قرآنی کی صدارت میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں صوبائی سیکریٹری جنرل مولانا راشد محمود سومرو نے صوبائی عاملہ کے اراکین کے ساتھ خصوصی شرکت کی، مولانا راشد محمود سومرو کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یکم مارچ سکھر، دو مارچ نوابشاہ، 3 تین مارچ مٹھی میں منعقد ہونے والے جلسوں کو بھرپور کامیاب کیا جائے گا اور 23 مارچ کو اسلام آباد کی طرف ہونے والی مہنگائی مارچ کی تیاریوں کو بھی حتمی شکل دے دی گئی۔

مزید پڑھیں: سیاسی ماحول گرم، مولانا فضل الرحمن کی چوہدری برادری سے ملاقات

اجلاس میں بتایا گیا کہ اضلاع نے ابھی سے بلدیاتی انتخابات کی مکمل تیاریاں شروع کردی ہیں اور ہر یونین کمیٹی میں جمعیت علماء اسلام اپنا مکمل پینل میدان میں اتارے گی، حاجی عبدالمالک ٹالپر، مولانا تاج محمد ناھیوں، مولانا محمد غیاث، سروربلیدی ایڈوکیٹ، مولانا امین اللہ و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

Related Posts