پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ میں لیونارڈو ڈی کیپریو سے شادی اور جونی ڈیپ اور ٹام کروز سے ملاقات کی خواہش مند ہوں۔
حال ہی میں ماہرہ خان نے اپنے پسندیدہ اداکاروں، جونی ڈیپ، لیونارڈو ڈی کیپریو اور شادی پر مختلف سوالات کے جواب دئیے۔ ایک موقعے پر پوچھا گیا کہ اگر آپ کو موقع ملتا کہ آپ ہالی ووڈ اداکاروں سے شادی کرسکتیں تو کس سے کرتیں؟
سوال پوچھنے والے مداح نے ماہرہ خان کو جونی ڈیپ، ٹام کروز اور لیونارڈو ڈی کیپریو میں سے ایک چننے کا کہتے ہوئے پوچھا کہ کس سے شادی، ملاقات یا قتل کرنے کا انتخاب کرنا چاہیں گی؟

معروف اداکارہ ماہرہ خان نے کہا کہ اگر مجھے موقع ملتا تو میں لیوناردو ڈی کیپریو سے شادی کرتی جبکہ ٹام کروز اور جونی ڈیپ سے ملاقات بھی کی جاسکتی تھی۔ گزشتہ ہفتے اداکارہ ماہرہ خان نے بھارتی سوشل میڈیا صارف کو کھری کھری بھی سنا دیں۔
بھارتی سوشل میڈیا صارف نے پاکستانیوں کو بھونڈے انداز میں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے دہشت گرد قرار دے ڈالا جس پر اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ آپ مجھے نشانہ بنا رہے ہیں، اس لیے بہتر ہے کہ چلتے بنیں۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








