وزیر اعظم عمران خان آج ’راست‘ فوری ادائیگی کے نظام کا آغاز کرینگے

تازہ ترین

تازہ ترین

PM to launch ‘Raast’ instant payment system today

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان آج اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے تیار کردہ پہلے فوری ادائیگی کے نظام ‘راست کا آغاز کریں گے۔

وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ اس پروگرام کا مقصد لوگوں میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کی سہولت فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت صارفین موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے اپنے اکاؤنٹس میں رقم بھیج اور وصول کر سکیں گے۔

واضح رہے کہ مرکزی بینک کی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق راست پاکستان کا پہلا فوری ادائیگی کا نظام ہے جو افراد، کاروباری نجی اور سرکاری اداروں کے درمیان فوری طور پر ایک سے دوسرے تک (اینڈ ٹو اینڈ) ڈیجیٹل ادائیگیوں کو ممکن بنائے گا۔

مزید پڑھیں:ملک بھر میں رقوم کی ترسیل کیلئے اسٹیٹ بینک کا راست ادائیگی نظام کیا ہے؟

اردو زبان میں راست کا مطلب درست اور ٹھیک ہے۔راست پاکستان کے لوگوں کو ایک فوری، قابل اعتماد اور صفر لاگت والا ڈیجیٹل ادائیگی کا نظام پیش کرتا ہے جو ملک بھر کے شہریوں کیلئے ایک بڑی خوشخبری کہی جاسکتی ہے۔

جدید ترین پاکستان کا تیز ترین ادائیگی کا نظام چھوٹی قیمت کی خوردہ ادائیگیوں کو حقیقی وقت میں طے کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا جبکہ ساتھ ہی ساتھ کمرشل اور مائیکرو فنانس بینکوں سمیت مالیاتی صنعت کے تمام اداروں کو سستی اور عالمگیر رسائی فراہم کرے گا۔

Related Posts