کسی سیاسی جماعت نے قومی سلامتی پالیسی سے اختلاف نہیں کیا۔ڈاکٹر معید یوسف

تازہ ترین

تازہ ترین

کسی سیاسی جماعت نے قومی سلامتی پالیسی سے اختلاف نہیں کیا۔ڈاکٹر معید یوسف
کسی سیاسی جماعت نے قومی سلامتی پالیسی سے اختلاف نہیں کیا۔ڈاکٹر معید یوسف

اسلام آباد: مشیرِ قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے کہا ہے کہ ملک کی کسی بھی سیاسی جماعت نے قومی سلامتی پالیسی سے اختلاف نہیں کیا جبکہ پالیسی ملک کے مستقبل کی رہنمائی کرتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر معید یوسف نے سلامتی پالیسی سے متعلق سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی سلامتی پالیسی ملک کے مستقبل اور عام پاکستانی کے تحفظ کی ضامن ہے جو سیاست اور سیاسی پارٹیوں سے بالاتر ہوتی ہے، تاہم اس پر عملدرآمد پر تحفظات ہوسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیر اعظم عمران خان مختلف اجلاسوں کی صدارت کیلئے لاہور پہنچ گئے

سیمینار سے خطاب کے دوران ڈاکٹر معید یوسف نے کہا کہ قومی سلامتی پالیسی کا مقصد ملک کو آگے لے جانا، وسائل کی منصفانہ تقسیم، حق تلفی نہ ہونے دینا اور مستقبل کی راہوں کا تعین کرنا ہے۔ اس کے ذریعے عالمی برادری کو پاکستان کو سمجھنے میں آسانی ہوتی ہے۔

خطاب کے دوران مشیرِ قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے کہا کہ پاکستان کے مالی ذرائع کم جبکہ چیلنجز زیادہ ہیں، جیو اسٹرٹیجک اور جیو پالیٹکس پر ساتھ ساتھ چلنا ہوگا۔ عالمی برادری کے ساتھ ترقیاتی شراکت داری کی طرف جانا ہے۔ ارتعاش ختم کرنا اور سکون لانا ہے۔

مشیرِ قومی سلامتی نے کہا کہ پاکستان کی مشرقی و مغربی سرحدوں پر چیلنجز ہیں تاہم فیصلے ملکی ترجیحات کی بنیاد پر کیے جاتے ہیں۔ وزیر اعظم کی ہدایات پر سکیورٹی پالیسی پر رپورٹ دی جاتی ہے، دیکھا جاتا ہے کون سی وزارت یا محکمہ اپنی ذمہ داریاں درست طریقے سے انجام دے رہا ہے

ڈاکٹر معید یوسف نے کہا کہ عالمی سطح پر مسئلۂ کشمیر اجاگر کرنا قومی سلامتی کا خاص پہلو ہے، ہم مسئلۂ کشمیر اجاگر کرتے رہیں گے، کشمیر کے مسئلے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، مسئلۂ کشمیر کو اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہئے۔ 

Related Posts