HBLپی ایس ایل 7، ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 7وکٹوں سے شکست دیدی

تازہ ترین

تازہ ترین

HBLپی ایس ایل 7، ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 7وکٹوں سے شکست دیدی
HBLپی ایس ایل 7، ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 7وکٹوں سے شکست دیدی

لاہور:قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ 7کے دوسرے مرحلے کے میچ میں شان مسعود اور محمد رضوان کی ان فارم اوپننگ جوڑی نے کراچی کنگز کے خلاف 100 رنز کی شاندار شراکت قائم کرکے ملتان سلطانز کو سات وکٹوں سے کامیابی دلا دی۔

کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز بنائے تھے۔ جو کلارک اور شرجیل خان بالترتیب 40 اور 36 رنز بناکرنمایاں رہے۔ دونوں کھلاڑیوں نے دوسری وکٹ کے لیے 72 رنز کی شراکت قائم کی۔ اختتامی اوورز میں عماد وسیم نے 16 گیندوں پر 5 چوکوں اور ایک چھکے کی بدولت 32 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

محمد نبی اور روحیل نذیر نے 21،21 رنز اسکور کیے۔ شاہنواز دھانی نے دو جبکہ خوشدل شاہ، بلیسنگ مزاربانی، عمران طاہر اور رومان رئیس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹورنامنٹ میں اپنی چوتھی نصف سنچری اسکور کی۔دفاعی چیمپئن کی یہ ایونٹ میں ساتویں کامیابی ہے۔8 گروپ میچز کھیلنے والی کراچی کنگز کی ٹیم اب تک ٹورنامنٹ میں کوئی بھی میچ نہیں جیت سکی۔

مزید پڑھیں: شاداب کی انجری کے بعد آصف علی اسلام آباد یونائیٹڈ کی کپتانی کریں گے

ملتان سلطانز نے 175 رنز کا ہدف انیسویں اوور کی تیسری گیند پر محض تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں محمد رضوان نے آٹھ چوکوں کی بدولت 76 رنز کی اننگز کھیلی۔ شان مسعود نے چھ چوکوں کی مدد سے 45 رنز اسکور کیے۔

Related Posts