پاکستان میں کورونا کے2ہزار 870 نئے کیسز رپورٹ، 40مزید شہری جاں بحق

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان میں کورونا کے2ہزار 870 نئے کیسز رپورٹ، 40مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے2ہزار 870 نئے کیسز رپورٹ، 40مزید شہری جاں بحق

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے 2 ہزار 870 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث مزید 40شہری انتقال کر گئے ہیں۔ 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا سے 14لاکھ 94ہزار 293افراد متاثر جبکہ وائرس میں مبتلا 29 ہزار 917شہری جان کی بازی ہار گئے۔ 

یہ بھی پڑھیں:

این سی او سی کا بڑا فیصلہ، کورونا کی 10فیصد سے کم شرح والے شہر پابندیوں سے آزاد

کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 51ہزار677ٹیسٹ ہوئے، مجموعی ٹیسٹس 2 کروڑ59 لاکھ 48ہزار435ہوگئے۔ ملک بھر میں ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 5.55فیصد رہی جبکہ وائرس کے 1 ہزار 495مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کو  4 ہزار 692افراد نے شکست دی جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 13 لاکھ 93 ہزار209 ہو گئی۔وائرس کے فعال کیسز 71 ہزار 167ہیں جبکہ شرحِ اموات 2فیصد پر برقرار ہے۔

سب سے زیادہ کورونا کیسز سندھ میں جبکہ اموات پنجاب میں رپورٹ ہوئیں۔ پنجاب میں 4 لاکھ 97 ہزار 307افراد وائرس کا شکار جبکہ 13 ہزار 403جاں بحق ہوگئے۔ سندھ میں کورونا کے 5لاکھ 61ہزار683کیسز اور 8 ہزار9 اموات رپورٹ ہوئیں۔

خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں 2 لاکھ 13 ہزار 21افراد کورونا کا شکار ہوئے جبکہ 6 ہزار 167انتقال کر گئے۔ بلوچستان میں وائرس کے 35 ہزار 163 کیسز رپورٹ ہوئے  جبکہ 371 شہری جان کی بازی ہار گئے۔

آزاد کشمیر میں 42ہزار 316افراد کورونا سے متاثر اور 776جاں بحق ہوئے، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 274کیسز اور 189 اموات رپورٹ ہوئیں۔اسلام آباد میں 1 لاکھ 33ہزار 529شہری کورونا سے متاثر جبکہ 1ہزار2 انتقال کر گئے۔

Related Posts