اداکار احمد علی بٹ نے اپنی ایک حالیہ انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے سے کہا کہ اپنی ویڈیوز سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لگا کر، آپ دوسروں کو خود پر بولنے کا موقع خود ہی دیتے ہیں۔
حال ہی میں اپنی تیسری شادی سے خبروں کی زد بننے والے عامر لیاقت اور اُن کی اہلیہ دانیہ شاہ کی طرف سے روز کوئی نہ کوئی ویڈیو سامنے آرہی ہے، جس پر صارفین کی بڑی تعداد کی جانب سے عامر لیاقت اور اُن کی اہلیہ کو تنقید کا نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ بُرابھلا بھی کہا جاتا ہے۔
ایسی ہی ایک ویڈیو پر’میں پنجاب نہیں جاؤنگی’ کے اداکاراحمد علی بٹ کا کہنا تھا کہ ‘جب آپ اپنے بیڈروم کی ویڈیوز سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کرتے ہیں، تو آپ سب کو خود پر بولنے کا موقع خود ہی دے دیتے ہیں اور پھر اگر آپ بعد میں شکایت کریں گے، تو یہ صحیح نہیں ہے’۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








