بلوچ کالونی پولیس نے موٹر سائیکل چوری میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کرلیے

تازہ ترین

تازہ ترین

بلوچ کالونی پولیس نے موٹر سائیکل چوری میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کرلیے
بلوچ کالونی پولیس نے موٹر سائیکل چوری میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کرلیے

کراچی: بلوچ کالونی پولیس نے اسٹریٹ کرائمز اور موٹر سائیکل چوری میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کیا ہے جن کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ اور چوری کی گئی 5 موٹر سائیکلز برآمد ہوئیں۔

تفصیلات کے مطابق بلوچ کالونی پولیس نے اسٹریٹ کرائمز اور موٹر سائیکل چوری میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کیا۔ ہیڈ محرر یاسر نواز کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے پستول،راؤنڈز اور 5 چوری کی گئی موٹر سائیکلز برآمد ہوئی ہیں۔ ملزمان اسٹریٹ کرائمز، کار لفٹنگ اور منشیات فروشی جیسے سنگین جرائم میں ملوث ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی میں مختلف حادثات، خاتون اور بچے سمیت 6افراد جاں بحق

ہیڈ محرر یاسر نواز کے مطابق پولیس نے ملزمان کو خلفائے راشدین مسجد، جونیجو ٹاؤن سروس روڈ کے قریب سے گرفتار کیا۔ ملزمان کی شناخت سفیان ولد عارف اور سلمان ولد بشیر کے ناموں سے ہوئی۔ ملزم سفیان کے قبضے سے 1 پستول، 30 بور اور 3 راؤنڈز برآمد ہوئے۔ دونوں ملزمان موٹر سائیکل نمبر کے این یو 8022پر سوار تھے۔

بلوچ کالونی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی موٹر سائیکل کو سی پی ایل سی سے چیک کرنے پر وہ چوری شدہ نکلی جس کا مقدمہ نمبر 60 درج تھا۔ ابتدائی تفتیش میں دونوں ملزمان نے موٹر سائیکل چوری کا اعتراف کیا، ان کی نشاندہی پر پولیس نے 4 موٹر سائیکلز برآمد کیں جن کی چوری کے مقدمات مختلف تھانوں میں درج ہیں۔

گرفتار ملزمان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ چیک کیا گیا تو ان کے خلاف بلوچ کالونی تھانے میں 3 جبکہ آرام باغ میں 1 ایف آئی آر درج ہے، جس سے پتہ چلتا ہے کہ ملزمان عادی مجرم ہیں اور پہلے بھی وارداتیں کرتے رہے ہیں۔ مزید تفتیش جاری ہے۔ 

 

Related Posts