کراچی، تھانہ اقبال مارکیٹ کے اہلکاروں کی بروقت کارروائی، 3مسلح ڈکیت گرفتار

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی، تھانہ اقبال مارکیٹ کے اہلکاروں کی بروقت کارروائی، 3مسلح ڈکیت گرفتار
کراچی، تھانہ اقبال مارکیٹ کے اہلکاروں کی بروقت کارروائی، 3مسلح ڈکیت گرفتار

کراچی: ضلع ویسٹ تھانہ اقبال مارکیٹ کے اہلکار وں پی سی علی ریاض، پی سی ناصر، پی سی عادل اور پی سی سلیمان انور نے جان کی بازی لگا کر تین مسلح ڈاکوؤں کی گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق پولیس کے بروقت ایکشن کے باعث یہ سب ممکن ہوسکا، جس بنا پر جوانوں کی حوصلہ افزائی کے لئے سماجی رہنما پیرسید حسن امام، ممتاز کاروباری شخصیت حافظ فرحان عالم اور چشتی نگر مارکیٹ ایسوسی ایشن کے نگران مدثر حسن نے ایس ایچ او جناب خان محمد بھٹی سے ملاقات کی اور جوانوں کو نقد انعام اور تعریفی اسناد سے نوازا اور دعائیہ کلمات ادا کئے۔

دوسری جانب شرافی گوٹھ پولیس کی مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیاں جاری، پولیس نے منشیات فروشی، چوری اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث 07 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ملزمان سے ساڑھے پانچ کلو سے زائد چرس، غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن، چھینی گئی موٹرسائیکل اور موبائل فونز برآمد۔ ملزمان شاہد اور ابراہیم علاقے میں ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔

دونوں ملزمان سے برآمد چھینی موٹرسائیکل اور موبائل فونز کا مقدمہ نمبر 420/2021 تھانہ لانڈھی میں درج ہے۔ منشیات فروش ملزمان ضلع کے مختلف علاقوں میں منشیات سپلائی کیلئے آئے تھے۔ملزمان عادی مجرم ہیں اور پہلے بھی گرفتار ہوکر جیل جا چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: ایف آئی اے کی کارروائی، حوالہ ہنڈی کے کاروبار میں ملوث ملزم گرفتار

ملزمان کیخلاف ضابطے کی کارروائی جاری ہے، ملزمان میں وسیم اکرم عرف کرالا، عابد، شاہد، ابراہیم، فیاض علی عرف ابراہیم، اسفندیار اور اجمل کو گرفتار کیا۔ملزمان شاہد اور ابراہیم سے برآمد اسلحہ فارنزک کیلئے روانہ کر دیا گیا ہے۔

Related Posts