وزیر اعظم عمران خان روس کے 2 روزہ دورے کیلئے آج روانہ ہوں گے

تازہ ترین

تازہ ترین

وزیر اعظم عمران خان روس کے 2 روزہ دورے کیلئے آج روانہ ہوں گے
وزیر اعظم عمران خان روس کے 2 روزہ دورے کیلئے آج روانہ ہوں گے
اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان روس کے 2 روزہ دورے کیلئے آج روانہ ہوں گے جہاں روسی صدر ولادی میر پیوٹن سے روبرو ملاقات ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کو دورۂ روس کی دعوت صدر ولادی میر پیوٹن نے دی تھی۔ سربراہانِ مملکت کی ملاقات کے دوران افغانستان کی صورتحال اور اسلاموفوبیا سمیت اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

روس یوکرین تنازعہ، دُنیا ایک اور سرد جنگ کی متحمل نہیں ہوسکتی۔وزیر اعظم

پاکستان اور روس کے مابین علاقائی تعاون اور دو طرفہ خیر سگالی کے جذبات کی بنیاد پر تعلقات بہت گہرے ہیں۔ وزیر اعظم کے ہمراہ دو روزہ دورۂ روس کیلئے وفاقی کابینہ کے اراکین بھی ہوں گے۔
بین الاقوامی میڈیا میں دورۂ روس کو یوکرین تنازعے کے پس منظر میں بہت اہم سمجھا جارہا ہے۔ وزیرا عظم عمران خان واضح کرچکے ہیں کہ پاکستان ڈپلومیسی کے ساتھ کھڑا ہے، تنازعے کے ساتھ نہیں۔
آج سے 2 روز قبل اپنے ایک انٹرویو کے دوران وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ دنیا ایک اور سرد جنگ کی متحمل نہیں ہوسکتی۔ روس کے دورے کا پروگرام یوکرین بحران سے پہلے بنا تھا۔ دورے کی دعوت بہت پہلے دی گئی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ روس یوکرین تنازع سے ترقی پذیر ممالک غیر مناسب بوجھ کا شکار ہوسکتے ہیں، عالمی سپلائی چین متاثر ہونے سے توانائی کا بحران پیدا ہوگا، مختلف اجناس مہنگی ہوجائیں گی۔ 

Related Posts