محکمہ موسمیات نے آج سے کراچی سمیت سندھ کے دیگر شہروں میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ظاہرکیا ہے۔
محمکہ موسمیات کے مطابق لاہور میں بارش کا امکان ہے اور تیز ہوائیں چل رہی ہیں جس سے سردی ایک بار پھر بڑھ گئی۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ اسلام آباد، شیخوپورہ، گجرات، سیالکوٹ، گجرانوالہ، مڈی بہاءالدین سمیت پشاور اور آزادکشمیر میں بارش کا امکان ہے، جب کہ گلگت بلدستان میں بارش کے ساتھ پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔