چربی کم کریں،موٹے مردوں کو ہڈیوں کی بیماری کا زیادہ خطرہ ہے۔طبی تحقیق

تازہ ترین

تازہ ترین

بھاری چربی کے حامل موٹے مردوں کو ہڈیوں کی بیماری کا زیادہ خطرہ ہے۔ماہرین
بھاری چربی کے حامل موٹے مردوں کو ہڈیوں کی بیماری کا زیادہ خطرہ ہے۔ماہرین

جدید طبی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ موٹے جسم کے حامل فربہ مردوں کو ہڈیوں کی بیماری کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے، اس لیے زیادہ وزن کے حامل افراد کو ورزش کرکے چربی کم کرنے پر توجہ دینی چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق بے شمار لوگ انسانی جسم کو چربی کا پہاڑ بنا کر خود کو طاقتور سمجھتے ہیں تاہم بعض تحقیقات سے ثابت ہوا ہے کہ جسم میں چربی انسانی صحت پر منفی اثرات مرتب کرتی ہے جبکہ بعض لوگوں کویہ غلط فہمی ہوتی ہے کہ موٹاپا طاقت کی نشانی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

سبزیوں کی زیادہ مقدار کھانے سے دل کی بیماری سے نہیں بچا جاسکتا۔ماہرین

صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے والے بعض افراد یہ فرض کرتے ہیں کہ جسمانی وزن زیادہ رکھنے والے لوگوں میں ہڈیوں کی کثافت بھی زیادہ ہوتی ہے، اس لیے فریکچر کا خطرہ کم ہوتا ہے۔ لہٰذا ہڈیوں کی بیماری آسٹیوپوروسس کیلئے انہیں اسکرین کرنے کا کم امکان ہوتا ہے۔

امریکی شہر شکاگو میں واقع میڈیسن یونیورسٹی کے ایم ڈی راجیش کے جین کا کہنا ہے کہ تحقیق سے ثابت ہوتا ہے کہ زیادہ چربی کا تعلق ہڈیوں کی کم کثافت سے ہے اور یہ رجحان مردوں میں خواتین کے مقابلے میں زیادہ پختہ ہے۔

ایم ڈی شکاگو میڈیسن یونیورسٹی نے کہا کہ ہماری تحقیق سے ثابت ہوتا ہے کہ طاقت کا انحصار کسی شخص کے دبلے پتلے اور چکنائی کے اس کے جسم میں تناسب سے ہوتا ہے۔ زیادہ جسمانی وزن آسٹیوپوروسس کی روک تھام کی ضمانت فراہم نہیں کرتا۔

انہوں نے کہا کہ شعبۂ صحت سے متعلق افراد کو زیادہ جسمانی وزن کے حامل مریضوں کو ٹیسٹ کرنے پر غور کرنا چاہئے تاکہ علم ہوسکے کہ انہیں آسٹیوپوروسس ہے یا نہیں۔ اگر عمر زیادہ ہو، پہلے فریکچر ہوچکا ہو یا جینیاتی مسائل ہوں تو مرض کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔ 

Related Posts