سندھ میں گیس بحران کے باعث سی این جی اسٹیشنز بند کرنے کا اعلان

تازہ ترین

تازہ ترین

سی این جی
(فوٹو: آن لائن)

کراچی: صوبہ سندھ میں گیس بحران کے باعث ایک بار پھر سی این جی اسٹیشنز بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔کل سے گیس کی فراہمی بند رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق صوبے میں کل صبح 8 بجے سے آئندہ 4روز تک گیس کی فراہمی بند رہے گی۔ سی این جی کی بندش کے باعث 28فروری تک سی این جی دستیاب نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:

وزارت بحری امور اور ماہی گیرتنظیموں میں مذاکرات کامیاب

سندھ میں کل صبح 8 بجے سے 28فروری کی صبح سی این جی کی فراہمی بند رکھنے کا باضابطہ اعلامیہ جاری کردیا گیا۔سی این جی کی فراہمی چند روز قبل ہی بحال ہوئی تھی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل کراچی اور سندھ میں جاری گیس بحران کے بعدسی این جی ایسوسی ایشن کے عہدیداران کا صبر جواب دے گیا،حکومت سے گیس فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

گزشتہ برس دسمبر میں بھی کراچی میں گیس کا بحران زورپکڑ گیا تھا،جس کے باعث گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے سی این جی اسٹیشنز بھی گیس بندش کے باعث ویران ہونے لگے۔

 گیس بحرا ن پر سی این جی ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے 24 دسمبر کو احتجاجی مظاہرہ کیااورمطالبہ کیا کہ حکومت فوری طورپر سی این جی اسٹیشنز کوگیس کی فراہمی یقینی بنائے۔

Related Posts