وزیراعظم عمران خان نے روسی فوجیوں کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی

تازہ ترین

تازہ ترین

PM lays floral wreath at war memorial in Moscow

ماسکو:وزیراعظم عمران خان نے دوسری جنگ عظیم کے دوران جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والےروسی فوجیوں کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔

جمعرات کو یادگارآمد پردوسری جنگ عظیم میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی بجائے گئے اور فوجی دستے نے مارچ پاسٹ کرتے ہوئے وزیراعظم کو سلامی پیش کی۔یادگار کریملن کے باہر الیگزینڈرگارڈن میں تعمیر کی گئی ہے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین، وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر، وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد، وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عامر کیانی بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیں:یوکرین روس کشیدگی: تیل کا بحران، قیمت 100 ڈالر سے تجاوزکرگئی

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان دو روزہ دورے کیلئے گزشتہ شب روسی دارالحکومت ماسکو پہنچے جہاں انہیں گارڈ آف آنرز پیش کیا گیا۔ ماسکو ائیرپورٹ پر ریڈ کارپٹ پر وزیر اعظم کا شاندار استقبال کیا گیا۔ گارڈ آف آنر کے دوران دونوں ممالک کے ترانے بھی بجائے گئے۔

روسی صدر ولادی میر پیوٹن سے ملاقات کے دوران وزیر اعظم عمران خان افغانستان، اسلاموفوبیا اور خطے کی سکیورٹی صورتحال کے علاوہ دیگر اہم امور پر بھی تبادلۂ خیال کریں گے۔ پاک روس دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے پر بھی گفتگو ہوگی۔

Related Posts