اپوزیشن کارویہ پاکستان کی اساس کوتباہ کرنے کے مترادف ہے، فوادچوہدری

تازہ ترین

تازہ ترین

Fawad-Chaudhry.jpg
اپوزیشن کارویہ پاکستان کی اساس کوتباہ کرنے کے مترادف ہے ،فوادچوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کیا پاکستان افغانستان ہے جہاں جتھے دارلخلافہ پر حملہ کر کے منتخب وزیر اعظم کو مستعفیٰ ہونے کی دھمکیاں دیں گے؟اپوزیشن کارویہ پاکستان کی اساس کوتباہ کرنے کے مترادف ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے پیغام میں فواد چوہدری کاکہناتھاکہ کیا پاکستان افغانستان ہے جہاں جتھے دارلخلافہ پر حملہ کر کے منتخب وزیر اعظم کو مستعفیٰ ہونے کی دھمکیاں دیں گے؟

فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کروڑوں لوگوں کے نمائندہ ہیں یہ رویے پاکستان کی اساس کو تباہ کرنے کے مترادف ہیں، ایسی سیاسی قوت جس کا انتخابات میں کوئی مقام نہیں وہ جتھے لے کر حملہ آور ہے۔

مزید پڑھیں: آزادی مارچ: مولانا فضل الرحمان کی وزیراعظم کو مستعفی ہونے کیلئے2 دن کی مہلت

سینئر صحافی حامد میر کی ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ شدت پسند لوگوں کو خواتین صحافیوں کو کوریج کی اجازت دینا واقعی بڑا کارنامہ ہے، صحافی برادری اور آپ کو واقعی شکر گزار ہونا چاہئے۔

Related Posts