نیوزی لینڈ نے ملک میں واپس آنے والے مسافروں کیلیئے قرنطینہ کی شرط ختم کردی۔
تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے پیر کے روز کہا کہ ویکسین شدہ مسافروں کے لیے نیوزی لینڈ پہنچنے پر ایک ہفتے کا قرنطینہ کرنے کی شرط بدھ کو ختم ہو جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ابتداء میں یہ تبدیلی صرف واپس آنے والے نیوزی لینڈ کے شہریوں کے لیے ہوگی، جبکہ سیاحوں کو ابھی بھی آنے کی اجازت نہیں ہے۔
خیال رہے کہ قرنطینہ کی شرط ختم ہونے کے بعد بھی مسافروں کو ملک کے لیے سفر کرنے سے پہلے اور پہنچنے کے بعد کورونا ٹیسٹ کی منفی رپورٹ کی ضرورت ہوگی۔
نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم نےاس فیصلے کے بارے میں کہا کہ وہ جانتی ہیں کہ یہ بیرون ملک موجود ہمارے لوگوں کے لیے خوشی کی خبر ہوگی، جو جلد از جلد گھرواپس آنے اور احباب سےملنے کے لیے بیتاب ہیں۔